رسائی کے لنکس

انڈونیشیا : جاوا کے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 252 ہو گئی


جاوا میں زلزلے سے 25 لاکھ آبادی کے شہر میں درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ 22 نومبر 2022
جاوا میں زلزلے سے 25 لاکھ آبادی کے شہر میں درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ 22 نومبر 2022

انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا میں پیر کو آنے والے زلزلے سے کم از کم 252 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ جب کہ امدادی کارکن عمارتوں کے ملبے میں دبے ہوئے افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔

سینجور میں قدرتی آفات سے نمٹنے والی علاقائی ادارے نے بتایا کہ زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 252 ہو چکی ہے۔سینکڑوں زخمی ہیں اور 31 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

مغربی جاوا کے گورنر رضوان کامل نے پیر کے زلزلے کے بعد کہا کہ13 ہزار سے زائد افراد کے گھروں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے اور انہیں امدادی مراکز میں منتقل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر پانچ اعشاریہ چھ تھی۔

زلزلے کا ہدف جزیرہ جاوا میں واقع 25 لاکھ آبادی کا شہر سینجور تھا جو دارالحکومت جکارتہ سے تقریباً 75 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

سینجور میں آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے اور 84 آفٹرشاکس رپورٹ کیے جا چکے ہیں۔ لوگوں نے زلزلے کے خوف سے سٹرکوں اور گلیوں میں ڈیرے جما لیے ہیں۔ 21 نومبر 2022
سینجور میں آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے اور 84 آفٹرشاکس رپورٹ کیے جا چکے ہیں۔ لوگوں نے زلزلے کے خوف سے سٹرکوں اور گلیوں میں ڈیرے جما لیے ہیں۔ 21 نومبر 2022

قدرتی آفات سے متعلق انڈونیشیا کے سرکاری ادارے بی این پی بی نے کہا ہے کہ زلزلے سے 2200 سے زیادہ عمارتوں کو نقصان پہنچا اور 5300 سے زیادہ افراد بے گھر ہو گئے۔

سن 2004 میں انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں 9 اعشاریہ ایک قوت کے زلزلے سے سمندری طوفان پیدا ہوا تھا جس نے بحرہند کے علاقے میں 14 ملکوں میں تباہی مچائی جس سے دو لاکھ 26 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے جن میں نصف تعداد انڈونیشیا کے باشندوں کی تھی۔

XS
SM
MD
LG