پاکستان کی کرکٹ ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورہ پر ہے۔ جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہو گا۔ پہلے ٹی ٹونٹی سے ایک روز پہلے دونوں ٹیموں نے آکلینڈ کے ایڈن پارک میں پریکٹس کی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 21 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ جن میں پاکستان نے 13 اور کیویز نے 8 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ٹی ٹونٹی سیریز: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کی پریکٹس

1
میزبان ٹیم کئی مسائل کا شکار ہے۔ تجربہ کار بیٹسمین اور سابق کپتان راس ٹیلرکو ناقص کارکردگی کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ڈراپ کر دیا گیا ہے, جب کہ لوکی فرگوسن بھی انجری کی وجہ سے سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔

2
پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم اور بیٹسمین افتخار احمد نے بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

3
نیوزی لینڈ کے کھلاڑی اش سودھی نے بھی آکلینڈ کے ایڈن پارک میں پریکٹس سیشن کے دوران بالنگ کی۔

4
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 اور تیسرا میچ 22 دسمبر کو ہو گا۔