رسائی کے لنکس

ٹڈی دل اب کراچی میں بھی


کراچی میں ٹڈی دل کا راج
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:41 0:00

'ٹڈیاں مہمان ہیں، دو دن مزید کراچی میں رکیں گی'

کراچی میں اچانک نظر آنے والی ٹڈیاں بےضرر ہیں۔ ان سے انسانوں اور نباتات کو کوئی خطرہ نہیں، انہیں کھایا بھی جا سکتا ہے۔ ایسا کہنا ہے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے محکمہ برائے نباتاتی تحفظ کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد طارق خان کا۔ ان کے مطابق ٹڈیاں دو سے تین دن تک کراچی میں رکیں گی، پھر بلوچستان چلی جائیں گی، جہاں موسم سرد ہو چکا ہے۔

محمد طارق خان کے مطابق، ٹڈی دل صحرائی علاقے میں پائےجاتے ہیں، وہاں انہیں افزائش کا بہترین ماحول ملتا ہے۔ عام حالات میں یہ ٹڈی دل کراچی نہیں آتے۔ یہ سندھ کے صحرائی علاقے سے براستہ جام شورو اور حب سے ہوتے ہوئے بلوچستان جاتے ہیں۔ اس مرتبہ ہوا کی تبدیلی انہیں کراچی کی طرف دھکیل رہی ہے۔۔

محمد طارق خان کے مطابق،ان کا یہاں آنا خوراک کےلئے نہیں تھا، انسانوں کو ان سے کوئی خطرہ نہیں، نہ یہ انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہیں۔ ان میں کافی مقدار میں پروٹین ہوتی ہے ۔

کراچی میں ٹڈیوں کا ایسا حملہ اس سے قبل انیس سو اکسٹھ میں ہوا تھا ۔

واضح رہے کہ اس سال سندھ کے کئی دیہی علاقوں میں ٹڈی دل کے غیر معمولی طور پر بڑے حملے ہوئے ہیں ۔

XS
SM
MD
LG