چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بدھ کو نئے ایئرپورٹ کا افتتاح ہوا ہے۔ چینی حکام کو امید ہے کہ نیا ایئرپورٹ بہت جلد دنیا کا سب سے مصروف ترین ہوائی اڈہ بن جائے گا۔ دی ڈاکسنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا طرزِ تعمیر 'اسٹار فش' سے مشابہت رکھتا ہے جس کا ٹرمینل 173 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے۔