رسائی کے لنکس

قطر کا ترکی میں 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان


قطر کے امیر شیخ تمیم بن حامد الثانی انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ۔ 15 اگست 2018
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حامد الثانی انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ۔ 15 اگست 2018

قطر نے کہا ہے کہ وہ مشکلات میں گھری ترک معیشت کی مدد کے لیے وہاں 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

اس بات کا اعلان ترک عہدے داروں نے بدھ کے روز کیا۔

ترک کے بینکوں اور مالیاتی مارکیٹوں میں براہ راست سرمائے کی فراہمی کا اعلان قطر کے شیخ تمیم بن حامد الثانی نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ مذاكرات میں کیا۔

ترک کو حالیہ دنوں میں کرنسی کے بحران کا سامنا ہوا ہے اور محصولات کے نفاذ پر امریکہ کے ساتھ اس کی کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

صدر اردوان کے معیشت پر بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی وجہ سے ترک کرنسی لیرا کی قدر اس سال 40 فی صد کی ریکارڈ سطح تک گر چکی ہے ۔

تاہم اب حکومت کی جانب سے غیر ملکی کرنسی مارکیٹ پر کنٹرول کے بعد لیرا کی قدر میں کچھ بہتری آئی ہے۔

ترکی اور قطر تاریخی طور پر اچھے سفارتی شراکت دار ہیں۔ ترکی نے پچھلے سال سعودی عرب اور دوسرے عرب ملکوں کی جانب سے قطر کے ساتھ سفارتی، تجارتی اور سفری رابطے منقطع کیے جانے کے بعد قطر کی مدد کی تھی۔

عرب ریاستوں نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کرنے کا الزام لگایا تھا جب کہ قطر یہ الزام مسترد کرتا ہے۔

قطر کی رائل کورٹ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الثانی نے یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ ترک معیشت کی مدد کے لیے ریاست قطر اقتصادی منصوبوں، سرمایہ کاریوں، ڈپازٹس میں 15 ارب ڈالر لگانے کا جائزہ لے۔

صدر اردوان کے ترجمان ابراہیم کلیلن نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں قطر اور ترکی کے تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ترک معیشت کی بنیادیں بہت توانا ہیں اور اس اقدام سے ترکی ایک مضبوط تر ملک بن کر ابھرے گا۔

XS
SM
MD
LG