رسائی کے لنکس

صدر ٹرمپ نے اپنے ڈائریکٹر کمیونیکیشن کو برطرف کردیا


وہائٹ ہاؤس کے سابق ڈائریکٹر کمیونیکیشن وہائٹ ہاؤس میں ایک انٹرویو میں بات کررہے ہیں ۔ 26 جولائی 2017
وہائٹ ہاؤس کے سابق ڈائریکٹر کمیونیکیشن وہائٹ ہاؤس میں ایک انٹرویو میں بات کررہے ہیں ۔ 26 جولائی 2017

سکاراموچی کی اپنے عہدے سے علیحدگی کی خبر، وہائٹ ہاؤس کے نئے چیف آف سٹاف ریٹائرڈ جنرل جان کیلی کے اپنا عہدے سنبھالنے کے چند گھنٹوں کے بعد سامنے آئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز اچانک اپنے کمیونیکیشن ڈائریکٹر انتھونی سکارا موچی کو برطرف کردیا۔ انہوں نے محض ایک ہفتہ پہلے وہائٹ ہاؤس کے اس اہم عہدے پر اپنا کام شروع کیا تھا۔

امریکی عہدے داروں نے میڈیا ذرائع کو بتایا کہ 53 سالہ سکاراموچی کو وہائٹ ہاؤس کے نئے چیف آف سٹاف جان کیلی کی درخواست پر برخاست کیا گیا ہے۔

وہائٹ ہاؤس نے سرکاری طور پر یہ اعلان کیا ہے کہ سکاراموچی کی برطرفی جان کیلی کو وہائٹ ہاؤس کے روزمرہ کے معمولات چلانے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

نیویارک ٹائمز نے پیر کے روز یہ خبر اس تین افراد کے حوالے سے شائع کی جن کے بارے میں دعوی کیا گیا ہے کہ وہ اس فیصلے کے قریبی شاہد ہیں۔ تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

سکاراموچی کی اپنے عہدے سے علیحدگی کی خبر ، وہائٹ ہاؤس کے نئے چیف آف سٹاف ریٹائرڈ جنرل جا ن کیلی کے اپنا عہدے سنبھالنے کے چند گھنٹوں کے بعد سامنے آئی ہے۔

پولیٹیکو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سکاراموچی کی برطرفی کیلی کی درخواست پر کی گئی ہے۔ اس خبر کے بارے میں پولیٹیکو نے وہائٹ ہاؤس کے دو افراد کا حوالہ دیا ، تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

XS
SM
MD
LG