رسائی کے لنکس

ٹی 20 سریز میں پاکستان کی جیت


پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر اور حسن علی نے بالترتیب 3،3 وکٹ لیے۔عماد وسیم، محمد نواز اور وہاب ریاض نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میںکھیلا جانے والا دوسرا ٹی 20میچ بھی پاکستان نے جیت لیا اور یوں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز پاکستان کے نام ہوگئی۔

دوسرا میچ ہفتے کو کھیلا گیا جو پاکستان نے 16 رنز سے جیت لیا۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اوپنرشرجیل خان اپنی تمام کوششوں کے باوجود صرف 2 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے جبکہ دوسرے اوپنر خالد لطیف نے 40 رنز اسکور کئے۔ رنز بنانے کی کوشش میں ہی انہیں مخالف ٹیم کے بالر نے رن آؤٹ کردیا۔

تیسرے وکٹ کے طور پر بابر اعظم کریز پرآئے انہوں نے 19 رنز بنائے ۔کپتان سرفراز احمد 46 رنز بناکر نمایاں بلےباز رہے ۔ شعیب ملک نے 37 رنز بنائے۔ وہ کیچ آؤٹ ہوئے تو عمر اکمل کریز پرآئے اور گیم کو آگے بڑھایا۔

جوابی اننگز کھیلتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے بلے باز جانسن چارلس نے 10 رنز بنائے۔ وپ عماد وسیم کی گیند پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔

لیوس صرف 3 رنز پر ہی چلتے بنے جبکہ فلیچر نے29 رنز بنائے۔ پوری ٹیم نے مل کر پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے 161 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر اور حسن علی نے بالترتیب 3،3 وکٹ لیے۔عماد وسیم، محمد نواز اور وہاب ریاض نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

XS
SM
MD
LG