واشنگٹن —
دلیپ کمار کے نام سے پہچانے جانے والے بھارت کی فلم انڈسٹری کے ٹریجڈی کنگ محمد یوسف خان،11 دسمبر کو اپنی 90 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
یوسف خان، 1922ء میں پاکستان کے شہر پشاور میں ایک ہندکو اسپیکنگ گھرانے میں پیدا ہوئے۔ 1940 میں انہوں نے اپنے گھر اور شہر کو الوداع کہا اور بھارت کے شہر پونے کا رخ کیا۔ گزر بسر کے لیے ایک کینٹین کھولی اور خشک میوہ جات کی سپلائی کو ذریعہ معاش بنایا۔ اس وقت کسے یہ معلوم تھا کہ ایک کینٹین پر کھڑا یہ باصلاحیت بانکا، ملک کا سب سے نامور اداکاربن جائے گا۔
فنی سفر کا آغاز فلم جوار بھاٹا سے ہوا۔ اگرچہ یہ فلم انہیں کوئی خاص پہچان نہ دلا سکی لیکن اس کے ذریعے دلیپ کمار کو فلم نگری میں انٹری ضرور مل گئی۔ ’جگنو‘ ایسی فلم جس نے دلیپ کمار کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا اور اسی فلم کے بعد انہیں ٹریجڈی کنگ یعنی المیہ کرداروں کا بادشاہ پکارا جانے لگا۔
دلیپ کمار کا فنی سفر 60 برسوں پر محیط ہے اور ان کے مداحوں میں عام شہری اور فلم بین ہی نہیں بلکہ فن دنیائے اداکاری کے لیجنڈ بھی شامل ہیں۔ بگ بی یعنی امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں دلیپ کمار کو فلم انڈسٹری کا عظیم ترین اداکارقرار دیا ہے۔ فلمی نقادوں نے انہیں ہندی سینما کی تاریخ کا عظیم ترین اداکار تسلیم کیا ہے۔
بطور ہیرودلیپ کی آخری فلم قلعہ تھی جس میں انہوں نے وجنتی مالا کے ساتھ کام کیا۔ دلیپ کمار نے زندگی کے سفر میں جس کو اپنا ساتھی بنایا ان کا تعلق بھی فلم کی دنیا سے ہے۔ جی ہاں ملکہ حسن (بیوٹی کوئین) سے موسوم سائرہ بانو ان کی شریک حیات ہیں۔ آج بھی بالی ووڈ کے لوگ دلیپ کمار کو نہایت پیار اور احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں۔