رسائی کے لنکس

سونی اور پیناسونک کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی


کریڈٹ ریٹنگ کمپنی Fitch نے جمعرات کواپنے اعلان میں کہا کہ وہ سونی کی کریڈٹ درجہ بندی کم کرکے ڈبل بی مائنس جب کہ پیناسونک کی ڈبل بی مقرر کررہی ہے۔

کریڈٹ ریٹنگ کا تعین کرنے والی ایک ایجنسی Fitch نے الیکٹرانک ٹیکنالوجی کی دوبڑی بین الاقوامی کمپنیوں سونی اور پیناسونک کی کریڈٹ ریٹنگ کم کردی ہے، جسے جاپان کے الیکٹرانک شعبے کے لیے ایک اور دھچکا قرار دیا جارہاہے۔

یہ دونوں کمپنیاں مارکیٹ میں پہلے ہی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کا مطلب یہ ہے کہ اب وہ سرمایہ کاری کے لیے محفوظ تصور نہیں کی جائیں گی۔

ان دونوں کمپنیوں اور ان کی ایک مدمقابل کمپنی شارپ کو گذشتہ سال اربوں ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا ۔ جس کے بعدانہوں نے مزید نقصانات سے بچنے کے لیے اپنے اداروں کی تنظیم نو کرتے ہوئے ہزاروں ملازمتیں ختم کیں اور کئی شعبے فروخت کردیے۔

کریڈٹ ریٹنگ کمپنی Fitch نے جمعرات کواپنے اعلان میں کہا کہ وہ سونی کی کریڈٹ درجہ بندی کم کرکے ڈبل بی مائنس جب کہ پیناسونک کی ڈبل بی مقرر کررہی ہے۔

جاپانی ٹیکنالوجی کی صنعت کو طلب میں کمی اور اپیل اور سام سنگ کی جانب سے شدید مقابلے کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

کریڈٹ ریٹنگ کمپنی Fitch امریکہ میں قائم ان تین کمپنیوں میں شامل ہے جو دنیا بھر کے مالیاتی ادارو ں اور تجارتی کمپنیوں کی مالی حیثیت کا تعین کرتی ہیں۔ دیگر دوکمپنیاں موڈیز اور اسٹنڈرڈز اینڈ پوئرز ہیں۔
XS
SM
MD
LG