نائیجیریا کی سیکیورٹی فورسز نے ایک ترک باشندے کے اغواکاروں کی ایک خفیہ پناہ گاہ پر دھاوا بول کر 14 افراد کو ہلاک کردیا۔
پولیس کا کہناہے کہ یہ چھاپہ تیل سے مالامال ’ ریورز سٹیٹ ‘ میں مارا گیا تھا۔
عہدے داروں نے بتایا کہ اس علاقے میں موجود عسکریت پسند اغوابرائے تاوان، لوٹ مار اور دیگرجرائم کے واقعات میں ملوث ہیں۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اغوا کاروں نے ترک باشندے کو اغوا کرنے کے بعد تاوان لے کر چھوڑ دیاتھا۔
ایک اور واقعہ کے بارے میں عینی شاہدین نے بتایا کہ نائیجیریا کے فوجیوں نے میڈو گوری قصبے میں ایک چھاپے کے دوران 40 سے زیادہ افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا، جن میں اکثریت نوجوانوں کی تھی۔
مذکورہ شہر عسکریت پسند گروپ بوکو حرام کا ایک مضبوط گڑھ ہے۔
لوگوں کا کہناہے کہ نائیجریا کی ٹاسک فورس نے جمعرات کی رات متعدد مضافاتی علاقوں پر چھاپے مارنے کے دوران عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا۔
ایک شخص نے بتایا وائس آف امریکہ کو بتایا کہ جمعے کو جب وہ کام کے لیے نکلا تو اس نے وہاں تقریباً 40 نعشیں دیکھیں۔
انسانی حقوق کی تنظیموں ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نے نائیجرین ٹاسک فورس پر ماورائے عدالت ہلاکتوں کا الزام عائد کیا ہے۔
بوکو حرام تنظیم شمالی نائیجریا میں اسلامی نظام نفاذ کرنا چاہتی ہے اور اس پر 2009 کے بعد سے اب تک 1400 سے زیادہ افراد کی ہلاکتوں میں ملوث ہونے کاالزام ہے۔