رسائی کے لنکس

امریکی صدارتی انتخاب، توجہ معیشت پر مرکوز


مسٹر اوباما کو بن غازی کے واقعہ پر پیر کے روز اپنے حریف مٹ رامنی کے خلاف تیسرے اور آخری مباحثے کے دوران مزید سخت سوالات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

امریکی صدر براک اوباما اور حزب اختلاف ری پبلیکن پارٹی کے ہفتہ وار ریڈیو خطاب زیادہ تر معیشت پر مرکوز رہے۔

صدر اوباما نے کانگریس پر زور دیا کہ وہ اس قانونی مسودے کی منظوری کے لیے کام کرے جس سے مثکلات میں گھر ے مکان مالکان کو قسطیں چکانے کے لیے انتہائی کم شرح سود پر قرضہ مل سکے گا۔

صدر اوبامانے ری پبلیکنز پرالزام لگایا کہ وہ اس قانونی مسودے کو نظرانداز کررہے ہیں جس کی منظوری کے بعد مکان مالکان سالانہ تقریباً تین ہزار ڈالر بچاسکیں گے۔

جب کہ ری پبلیکن پارٹی کی جانب سے ہفتہ وار ریڈیو تقریر میں کانگریس مین جیف فلیک نے کہا کہ صدر اوباما نے اپنے چارسالہ اقتدار کے دوران ملکی معیشت کی بہتری کے لیے بہت کم اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ براک اوباما کی صدارت کے چار سال گویا مالیاتی سوجھ بوجھ سے چھٹی کے عرصے کے مترادف ہیں۔ انہوں نے ڈیموکریٹ سینیٹروں سے بجٹ منظور کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے مل کرکام کرنے کا وقت ہے۔

ایک اور خبر کے مطابق ری پبلیکنز نے گذشتہ مہینے لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی سفارت کاروں پر مہلک حملے سے نمٹنے کی مسٹر اوباما کی کوششوں پر کڑی تنقید کی ہے۔

مسٹر اوباما کو بن غازی کے واقعہ پر پیر کے روز اپنے حریف مٹ رامنی کے خلاف تیسرے اور آخری مباحثے کے دوران مزید سخت سوالات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

فلوریڈا میں ہونے والے تیسرے صدارتی مباحثے کا فوکس خارجہ پالیسی پر ہوگا۔
XS
SM
MD
LG