عالمی ادارہٴ صحت نے اکتوبر کے مہینے کو breast cancer کی آگہی کا مہینہ قرار دیا ہے۔
عالمی شہرت یافتہ ماہرِ امراض نسواں، ڈاکٹر شیر شاہ سید نے اپنی زندگی خواتین کی صحت کی دیکھ بھال کے لیے وقف کردی ہے۔
اِس حوالے سے ’وائس آف امریکہ‘ نے ڈاکٹر شیر شاہ سے گفتگو کی جس کے آغاز میں اُنھوں نے کہا کہ پاکستان میں عورتوں کو کوئی خاص اہمیت نہیں دی جاتی، جسکی و مستحق ہیں۔
’بریسٹ کینسر ایک ایسا مرض ہے جو عورتوں کو زیادہ ہوتا ہے، لیکن اِس کے باوجود حکومت اور پالیسی ساز اِس کو اہمیت نہیں دیتے۔ کچھ غیر سرکاری تنظیمیں اور سرجن اس پر ضرور کام کر رہے ہیں‘۔
جہاں تک دیہی عورتوں کا تعلق ہے ہر سال 30 ہزار عورتیں بچے کی پیدائش کے وقت مر جاتی ہیں اور چار لاکھ عورتیں ہر سال pregnancyکی وجہ سے ناکارہ ہوجاتی ہیں۔
اُن عورتوں کے لیے حکومت کی طرف سے تعلیم دینا اور اُنھیں بتانا کہ یہ ایک بڑا مسئلہ ہے،
’کچھ نہیں کیا جاتا‘۔
اِس کے علاوہ، دیہی علاقوں میں تعلیم کی کمی کے سبب بلکہ شہری علاقوں میں بھی عورتیں اس مرض کے بارے میں بتاتی نہیں ہیں اور تعویذ گنڈوں کے ذریعے اپنا علاج کرواتی ہیں۔
تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ پر کلک کیجیئے: