رسائی کے لنکس

ملا عمر کا بربادی کا پیغام


فائل
فائل

جنرل جان ایلن نے جمعے کے روز کہا کہ ملا عمر کا پیغام ’باغیانہ کارروائی، بدلہ، موت اور جھوٹ‘ کا پلندہ ہے

افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کے کمانڈر نے طالبان کے گوشہ نشین لیڈر پر الزام لگایا ہے کہ اُنھوں نے عیدالفطر کے موقع پر مسلمانوں کو ’نفرت اور مایوسی‘ کا پیغام بھیجا ہے۔

جنرل جان ایلن نے جمعے کے روز کہا کہ ملا عمر کا پیغام ’باغیانہ کارروائی، بدلہ، موت اور جھوٹ‘ کا پلندہ ہے۔

ایلن نے کہا کہ رمضان کے اختتام پر مسلمان مبارکباد کے پیغام کی توقع کر رہے تھے۔

نیٹو کمانڈر نے کہا کہ نمروز اور قندوز میں ہونے والے حالیہ حملوں کے دوران ملا عمر نے معصوم افغان مرد، عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے کے لیے ’قاتل‘ روانہ کیے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ ملا عمر پاکستان میں رہتا ہے۔

اپنے بیان میں طالبان لیڈر نے امریکی افواج پر معصوم سویلنز کی ہلاکت اور اُن کے لاشوں کی بے حرمتی کرنےکا الزام لگایا۔

اُنھوں نے انغانوں پر زور دیا کہ وہ طالبان کی صفوں میں شامل ہوجائیں اور اپنے جنگجوؤں سے کہا کہ وہ سویلینز کی ہلاکتوں سے باز رہیں۔

عمر نے دعویٰ کیا کہ اُن کے جنگجو کامیابی کے ساتھ افغان سکیورٹی فورسز میں گھس گئے ہیں، تاکہ غیر ملکی فوجیوں پر چھپ کر وار کرسکیں۔


طالبان لیڈر نے کہا کہ اُن کا گروہ امن مذاکرات میں اپنے اہداف نہیں بھولا۔
XS
SM
MD
LG