رسائی کے لنکس

کولوریڈو شوٹنگ: ملزم کو اگلی پیشی پر لانے کاحکم


جیل حکام جیمز ہومز کو آرورا شہر میں، جو ڈینور کے قریب واقع ہے، قیدِ تنہائی میں رکھے ہوئے ہیں

امریکی ریاست کولوریڈو کے ایک سینما ہال میں فائرنگ کرکے 12 افراد کو قتل اور 58 لوگوں کو زخمی کرنے والے شخص کو پیر کے روز پہلی بار عدالت میں پیش کیا گیا۔

جیمز ہومز ، جنہوں نے شوخ آرنج کلر سے اپنا سررنگا ہواتھا، بظاہر حواس باختہ اور غیر جذبانی دکھائی دے رہاتھا۔وہ مسلسل فرش یا جج کو دیکھے جارہاتھا۔

جج نےاسے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے شواہد موجود ہیں جس کے تحت اس پر قتل عمد کاالزام عائد کیا جاسکتاہے۔

جج نے حکم دیا کہ ہومز کو اگلے پیر تک حراست میں رکھا جائے ۔ توقع ہے کہ اگلی پیشی پر اس کے خلاف باضابطہ طور پر الزام عائد کیا جائے گا۔

پراسیکیوٹرکے دفتر کا کہناہے کہ وہ اسے سزائے موت دلوانے کی کوشش کرے گا۔

صدر اوباما
صدر اوباما


جیل حکام جیمز ہومز کو آرورا شہر میں، جو ڈینور کے قریب واقع ہے، قید تنہائی میں رکھے ہوئے ہیں۔

ہومز پر الزام ہے کہ اُس نے بیٹ مین سیریز کی نئی فلم The Dark Night Risesکے پریمیئر کے دوران تھیٹر میں پہلے آنسو گیس پھینکا اور اس کے بعد فائرنگ کردی۔

پولیس نے اُسی لمحے اُسے گرفتار کرلیا تھا جب وہ پارکنگ لاٹ میں اپنی کار کے پاس کھڑا تھا اور اُس کے پاس کئی طرح کے ہتھیار تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں کم عمر ترین ایک چھ سالہ بچی بھی تھی جب کہ اس کی والدہ شدید زخمی ہیں۔

مشتبہ شخص، جیمز ہومز
مشتبہ شخص، جیمز ہومز


صدر براک اوباما آرورا میں ہیں جہاں وہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ نجی طور پر ملاقات کر رہے ہیں۔

اتوار کے روز جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے جب ہلاک ہونے والوں کا سوگ منایا گیا، جب کہ تھیٹر کی پارکنگ لاٹ میں ہلاک ہونے والوں کے لیے ایک یادگار کی بنیاد بھی رکھ دی گئی۔
XS
SM
MD
LG