رسائی کے لنکس

ایڈز 2012ء میڈیا ٹریننگ کانفرنس


ا
ا

یہ کانفرنس 21اور22جولائی کو واشنگٹن میں وائس آف امریکہ میں منعقد ہوگی

ایسے میں جب ایڈز کےعلاج کےحوالے سےایک ’عالمی اتحاد‘ تشکیل دینے کی کوششیں جاری ہیں، ایک ہفتے کی بین الاقوامی ایڈز کانفرنس سے قبل 21اور 22جولائی کو واشنگٹن میں’وائس آف امریکہ‘ میں ایک دو روزہ میڈیا ٹریننگ کانفرنس منعقد ہو رہی ہے، جس میں دنیا بھر سے 200سے زائد صحافی شریک ہوں گے۔

میڈیا تربیت سے متعلق اس کانفرنس کی افتتاحی تقریب ہفتہ جولائی 21کو صبح دس بجے ہوگی جس کی صدارت وائس آف امریکہ/بی بی جی سے تعلق رکھنے والے عہدے دار، گستاوو اے وِن کریں گے جس کے مقررین میں ایڈز 2012ء پروگرام کے نگران، مائیکل کیسلر اور بین الاقوامی ایڈز سوسائٹی کی صدر ماجوری فرانسوں ہوں گی۔ امریکی محکمہ صحت، انٹرنیشنل ایڈز ویکسین اِنیشئیٹو اور الزبتھ گلیزر پیڈریاٹک فاؤنڈیشن کے نمائندے اپنے تحقیقی مقالے پیش کریں گے۔
دوسرے روز کے مہمانان گرامی کا تعلق بِل اینڈ میلنڈا فاؤنڈیشن، نیشنل پریس فاؤنڈیشن اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سے ہوگا۔

ایڈز 2012ء میڈیا ٹریننگ کانفرنس میں دنیا کے دیگر حصوں کی طرح، پاکستان اور جنوبی ایشیا کے ممالک سے بھی صحافی شرکت کر رہے ہیں۔پاکستان سے مدعو کیے گئے شرکاٴ سید وقاص بنوری،عمرانہ کوثر اور صدر نسیم ہیں۔

فروری 2011ء کو ایڈز کے بارے میں ہونے والی بین اقوامی کانفرنس کا عنوان Towards an HIV Cure تھا جس میں بین الاقوامی سائنٹیفک ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا جس کا مقصد ایک عالمی سائنسی حکمت عملی ترتیب دینا تھا۔

سال 2011ء کے موسم خزاں میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں مختلف طبی شعبوں، صنعتوں اور تنظیموں سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں،محققین، منتظمیں اور فنڈنگ ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی اور ایڈز پر کنٹرول کی حکمت عملی کےتجویز کردہ مسودے پر شق وار رائے دے کر اسے حتمی شکل دی۔

اس حکمت عملی کا خاص مقصد ایچ آئی وی ایڈز کے علاج کو سہل، سستا اور کم آمدن والے طبقات کی رسائی کے قابل بنانا ہے، جب کہ امریکہ سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں مرض کے علاج کے بارے میں مزید طبی تحقیق جاری ہے۔ ساتھ ہی، حکومتیں اور مخیر ادارے اس جان لیوا مرض کے علاج کے لیے امداد فراہم کر رہے ہیں۔
www.treatmentactiongroup.org
XS
SM
MD
LG