ریاست مشی گن ایک زمانے میں امریکہ کی گاڑیاں بنانے کی صنعت کا مرکز تھی۔ یہاں سے صدارتی انتخابات میں 1992 سے ڈیموکریٹ امیدوار کامیاب ہوتے رہے ہیں۔ سوائے 2016 کے جب یہاں سے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صرف 11 ہزار ووٹوں سے اپنی ڈیموکریٹ حریف ہیلری کلنٹن کو شکست دی تھی۔
اس بار امریکی الیکشن میں جو ریاستیں کسی بھی امیدوار کی ہار جیت کا فیصلہ کریں گی، ان میں پینسلوینیا ایک اہم ریاست ہے۔ پینسلوینیا کے بارے میں مزید بتا رہی ہیں نیلوفر مغل۔
امریکی ریاست مشی گن صدارتی انتخابات کے لیے اہم کیوں ہے اور اس میں رہنے والے مسلم ووٹرز انتخابی نتائج پر کس طرح اور کتنے اثر انداز ہو سکتے ہیں؟ جانیے فائزہ بخاری سے۔
ایک عرصے تک ڈیموکریٹک پارٹی کے جھکاؤ والی ریاست وسکونسن سوئنگ اسٹیٹ کیسے بنی اور 2024 کے صدارتی انتخاب میں ڈیری فارمز کے لیے مشہور یہ ریاست کیا کردار ادا کرے گی؟ جانتے ہیں اسداللہ خالد سے۔
امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا ان سات ریاستوں میں شامل ہے جو 2024 کے الیکشن میں کسی بھی امیدوار کی جیت یا ہار میں فیصلہ کُن ثابت ہوسکتی ہیں۔ تفصیلات بتا رہی ہیں نیلوفر مغل۔
جارجیا 16 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ ایک سوئنگ اسٹیٹ ہے۔ اس لیے دونوں صدارتی امیدواروں کی نظریں یہاں سے کامیابی حاصل کرنے پر مرکوز ہیں۔ مزید تفصیلات اسد حسن سے۔
امریکہ کے صدارتی انتخاب میں کون سا امیدوار کامیاب ہوگا اس کا انحصار بیٹل گراؤنڈ کہلانے والی سات سوئنگ اسٹیٹس پر ہوگا۔ ان ریاستوں میں نتیجہ آنے سے قبل یہ اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے کہ کون سا امیدوار کامیاب ہوگا۔ ایسی ہی ایک ریاست ایریزونا کے بارے میں بتا رہے ہیں اسد اللہ خالد اس ایکسپلینر میں۔
امریکہ میں ہر چار سال بعد ہونے والے صدارتی انتخابات میں ساری توجہ سوئنگ اسٹیٹس پر مرکوز ہوتی ہے۔ سوئنگ اسٹیٹس ان ریاستوں کو کہا جاتا ہے جہاں کسی ایک امیدوار کی کامیابی کی پیش گوئی کرنا تقریباً ناممکن ہو۔ صدارتی انتخاب میں ان ریاستوں کی کیا اہمیت ہوتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں۔
ٹرمپ اور کاملا کے لیے ریاست پنسیلوینیا میں جیتنا کسی تحفے سے کم نہیں ہوگا۔ کیوں کہ یہ ریاست کسی بھی امیدوار کے لیے صدر بننے کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔
امریکہ میں 2024 کے صدارتی الیکشن میں صدر جو بائیڈن کی جگہ نائب صدر کاملا ہیرس کے امیدوار بننے کے بعد نارتھ کیرولائنا ایک اہم بیٹل گراؤنڈ اسٹیٹ بن کر ابھری ہے۔
امریکہ میں اس وقت تمام نگاہیں ان سات بیٹل گراؤنڈ ریاستوں پر مرکوز ہیں جن کے بارے میں امکان ہے کہ وہی 2024 کے صدارتی انتخابات کا فیصلہ کریں گی۔ مغربی ریاست نیواڈا کی خاص بات یہ ہے کہ وہ کبھی کسی خاص سیاسی جماعت کا گڑھ نہیں رہی۔ وی او اے کی ڈورا میکور لاس ویگس سے مزید بتا رہی ہیں۔
امریکہ کی جنوب مغربی ریاست ایریزونا ایک دور میں ری پبلکن امیدواروں کی جانب واضح جھکاؤ رکھتی تھی۔ لیکن 2020 میں ڈیموکریٹ صدر جوبائیڈن یہاں کامیاب ہوئے تھے۔ رواں برس ہونے والے الیکشن میں ایک بار پھر ایریزونا کے 11 الیکٹورل ووٹ اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔ #SCAE24
مزید لوڈ کریں