بنگلہ دیش میں طلبہ کی تحریک کو جنریشن زی کے انقلاب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور اب تحریک کے رہنما ملک میں اصلاحات کے لیے اپنی سیاسی جماعت بنانے پر غور کر رہے ہیں۔
دھان منڈی کے علاقے میں واقع مکان کو اس کے بعد ایک میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا تھا جب رحمان کو ان کے خاندان کے بیشتر افراد سمیت قتل کر دیا گیا تھا ۔ اس میوزیم میں ، 15 اگست 1975 کو فوجی بغاوت کے بارے میں بیانات اور دیگر اشیاء کو نمائش کے لیے رکھا گیا تھا۔
بھارت کے 78ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم مودی نے کہا کہ ان کا ملک بنگلہ دیش کی معیشت کی ترقی کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا اور امید ہے کہ بنگلہ دیش کی صورتِ حال جلد معمول پر آ جائے گی۔
بنگلہ دیش میں اقلیتوں کی ایک تنظیم بنگلہ دیش ہندو بدھسٹ کرسچن یونیٹی کونسل کا کہنا ہے کہ 5 اگست کو حسینہ کے فرار کے بعد سے ملک کے 52 اضلاع میں ہندوؤں اور دیگر مذہبی اقلیتوں کے خلاف کم از کم 200 حملے ہو چکے ہیں۔
ڈھاکہ میٹروپولیٹن کورٹ نے شہری کی درخواست پر پولیس کو شیخ حسینہ سمیت سات افراد کے خلاف قتل کی تحقیقات کا آغاز کرنے کا حکم دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے پیر کو پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ بنگلہ دیش میں پیدا ہونے والی صورتِ حال میں کسی بھی سطح پر ملوث نہیں ہے۔
سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ایک دیرینہ ناقد، 83 سالہ یونس نے صحافیوں کو بتایا کہ ان استعفوں میں تمام قانونی طریقوں پر درست طریقے سے عمل کیا گیا تھا۔
بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل امیت کمار تیاگی نے اے ایف پی کو بتایا، "کئی سو بنگلہ دیشی شہری اب بھی نو مینز لینڈ پر سرحد پار کرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔"
سن 1971 میں پاکستان سے علیحدہ ہونے کے بعد سے دونوں ملکوں کے تعلقات بہت خوش گوار نہیں رہے ہیں۔ لیکن مبصرین کہتے ہیں کہ شیخ حسینہ کے ادوار میں سرد مہری عروج پر رہی۔
بنگلہ دیش کی مستعفی ہونے والی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے بیٹے سجیب واجد نے اپنی والدہ کی جان بچانے پر بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نگراں حکومت کے عہدیداران پر الزام لگایا ہے کہ وہ ہجوم کو حکمرانی کی اجازت دے رہے ہیں۔
محمد یونس کا کہنا تھا کہ ابو سعید اب ہر گھر میں موجود ہے اور جس طرح وہ کھڑے تھے، ہمیں بھی وہی کرنا ہے۔
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے وزیر اور طلبہ رہنما ناہد اسلام نے کہا ہے کہ عبوری حکومت کی پہلی ترجیح صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد اور گزشتہ حکومت کے دوران ہونے والی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کرانا ہے۔
مزید لوڈ کریں