بیش تر مبصرین کا خیال ہے کہ شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے اور ان کے بھارت میں قیام کے بعد وہاں کے حالات یکسر تبدیل ہو گئے ہیں۔ تاہم بھارت کو بنگلہ دیش کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔
بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے بیٹے سجیب واجد نے کہا ہے کہ ان کی والدہ کچھ وقت کے لیے بھارت میں مقیم ہیں، جب عبوری حکومت الیکشن کا فیصلہ کر لے گی تو وہ وطن واپس چلی جائیں گی۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ "ہم حالیہ تشدد کے خاتمے کے لیے ڈاکٹر یونس کے مطالبے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ہم عبوری حکومت اور ڈاکٹر یونس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں جب کہ وہ بنگلہ دیش کے عوام کے لیے ایک جمہوری مستقبل کا خاکہ تشکیل دے رہی ہے۔ "
سفید پاجامے کے ساتھ کاٹن کا کرتا اور واسکٹ میں ملبوس ڈاکٹر یونس اپنے دھیمے لہجے میں چھوٹے قرضوں کی اہمیت پر روشنی ڈال رہے تھے۔ اپنے لیکچر کے دوران انہوں نے اپنا وہ مشہور جملہ بھی دہرایا کہ "آسان فنانس تک رسائی ہر شخص کا بنیادی انسانی حق ہے۔"
بنگلہ دیش کی فوج کے سربراہ جنرل وقار الزمان کے مطابق حلف برداری کی تقریب جمعرات کی شب آٹھ بجے ہو گی جس میں لگ بھگ 400 اعلیٰ شخصیات شریک ہوں گی۔
بنگلہ دیش کے وزیر اعظم یونس ن ے،جنہیں صدر نے منگل کو دیر گئے طالب علم رہنماؤں کی سفارش کے بعد ملک کا سربراہ مقرر کیا تھا، کہا ہے کہ موجودہ بحران پر قابو پانے اور انتخابات کے لیے راہ ہموار کرنے کے لیے حکومت کے باقی اراکین کی تعیناتی کو حتمی شکل دینے کی ضرورت ہے۔
سابق وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ نو مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں اور اگر ان فوٹیجز میں پی ٹی آئی کا ایک بھی کارکن نظر آیا تو معافی مانگ لوں گا۔
مبصرین کا خیال ہے کہ شیخ حسینہ بھارت کی دوست ہیں، وہ ایک سیکولر حکومت چلا رہی تھیں اور ان کو اپنے یہاں کی اقلیتوں کے حوالے سے بھارت کی حساسیت کا احساس تھا۔
شیخ حسینہ کے استعفے سے قبل فوج کے اعلیٰ افسران کے اس اجلاس اور پھر وزیرِ اعظم کو فوج کی جانب سے عدم تعاون کا پیغام ملنے کی تفصیلات پہلے سامنے نہیں آئی تھیں۔
حکومتِ پاکستان نے بنگلہ دیش میں وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے اقتدار کے خاتمے پر اب تک کوئی باضابطہ ردِعمل جاری نہیں کیا ہے۔ دفترِ خارجہ سے رابطے کے باجود اس بارے میں کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
صدر محمد شہاب الدین کے دفتر نے کہا کہ حزب اختلاف کی مرکزی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ کو دفا ع سے متعلق سربراہوں اور سیاست دانوں سے گفت و شنید کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔
نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی ملک کی عبوری حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے تقرری کا اعلان،بنگلہ دیش کے صدر نے بدھ کو فوجی رہنماؤں، طلباء مظاہرین اور سول سوسائٹی کے اراکان سے ملاقات کے بعد کیا ہے۔
مزید لوڈ کریں