بعض تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ انتخابات کی شفافیت پر اٹھنے والے سوالات کی وجہ سے ووٹرز میں انتخابی عمل سے متعلق لاتعلقی بڑھ رہی ہے جو ووٹنگ ٹرن آؤٹ پر بھی اثر انداز ہوگی۔
وائس آف امریکہ کے ایک حالیہ سروے میں 48 فی صد نوجوان انتخابات کے بعد حالات کی تبدیلی سے مایوس نظر آتے ہیں۔ لیکن نوجوان یہ کیوں سوچ رہے ہیں کہ الیکشن سے ان کی زندگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا؟ جانیے اسلام آباد کے نوجوانوں کی رائے ارحم خان کی اس رپورٹ میں۔
بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں نوجوانوں کی سب سے زیادہ شرح (75 فی صد) سندھ میں رہی۔ بلوچستان میں 71 فی صد جب کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں یہ شرح 69 فی صد رہی۔
سروے میں پاکستان کی حکومت پر غیر ملکی طاقتوں کے اثر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے نتائج بھی عمومی تاثر سے مختلف تھے۔
وی او یوتھ سروے پر بات کرتے ہوئے ماہر معاشیات ساجد امین جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی تقریباً 6 کروڑ نوجوان آبادی کو صرف روزگار حاصل کرنے کے لیے نہیں بلکہ روزگار پیدا کرنے کے لیے تیار کرنا ہو گا
وائس آف امریکہ کے یوتھ سروے کے مطابق 60 فی صد پاکستانی نوجوان سمجھتے ہیں کہ ان کی نمائندگی کرنے والے سیاسی رہنما ان کے مسائل اور ترجیحات سے لاعلم ہیں۔ تفصیلات دیکھیے ندا سمیر کی رپورٹ میں۔
حمل بلوچ کے مطابق پاکستان جیسے ممالک میں ایسا بھی ہوا ہے کہ بظاہر کچھ خاص اداروں کے حق میں اور خلاف بیانیہ بنایا جاتا ہے۔ پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس بیانیے کو بار بار دہرایا جاتا ہے جس کا اثر نوجوانوں پر بھی ہوتا ہے۔
پاکستان کے عام انتخابات میں اب چند ہی روز رہ گئے ہیں۔ اس الیکشن میں جہاں لاکھوں نوجوان ووٹرز پہلی بار ووٹ دیں گے تو وہیں وائس آف امریکہ کے یوتھ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملک کے 17 فی صد نوجوان کبھی ووٹ نہیں دینا چاہتے۔ ایسا کیوں ہے اور نوجوان کیا تبدیلی چاہتے ہیں؟ سدرہ ڈار کی رپورٹ دیکھیے۔
سیاسیات کے ماہر پروفیسر رسول بخش رئیس کہتے ہیں کہ نوجوانوں کے سیاستدانوں پر عدم اعتماد کی وجہ ان سیاسی رہنماوں کے باہمی گٹھ جوڑ اور ان کی ناقص کارکردگی ہے۔ مزید جانیئے اس ویڈیو میں
نوجوانوں کی نظر میں پاکستان کے بڑے چیلنجز کیا ہیں اور وہ کس مسئلے کا ترجیحی بنیادوں پر حل چاہتے ہیں؟ دیکھیے وائس آف امریکہ کے یوتھ سروے میں سامنے آنے والی آرا ندا سمیر کی رپورٹ میں۔
پاکستان کے عام انتخابات میں پانچ کروڑ 68 لاکھ سے زائد نوجوان ووٹ دینے کے اہل ہیں۔ لیکن ان میں سے کتنے نوجوان ووٹ ڈالنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور کتنے نوجوان اسی پارٹی کو ووٹ دیں گے جسے انہوں نے پچھلی بار ووٹ دیا تھا؟ دیکھیے وائس آف امریکہ کے یوتھ سروے میں سامنے آنے والے نتائج ندا سمیر کی رپورٹ میں۔
پاکستان کے موجودہ حالات اور سوشل میڈیا پر لوگوں کی رائے دیکھ کر بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ ملک میں فوج کی مقبولیت کم ہوئی ہے۔ لیکن وائس آف امریکہ کے یوتھ سروے میں اس کے بالکل مختلف نتائج سامنے آئے ہیں۔ سروے کے مطابق نوجوانوں کی بھاری اکثریت کو ملکی اداروں میں سب سے زیادہ اعتماد فوج پر ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available