آج بھارت کی آزادی کے 75 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ بھارت میں 'ڈائمنڈ جوبلی' کے موقع پر 'گھر گھر ترنگا' کے نام سے ایک مہم چلائی جا رہی ہے جس پر خاصی تنقید بھی ہو رہی ہے۔
پاکستان کے قیام کے تقریباً نو برس بعد 1956 میں ملک کا پہلا آئین منظور ہوا۔ اس کے بعد گورنر جنرل کی جگہ صدر کا عہدہ وجود میں آگیا۔ مشرقی پاکستان کے سیاسی لیڈر حسین شہید سہروردی وزیرِاعظم بنے۔ اس برس اور کون سے اہم واقعات پیش آئے؟ جاننے کے لیے وائس آف امریکہ کی خصوصی سیریز کی یہ ویڈیو دیکھیے۔
سن 1947 میں تقسیم ہند کے وقت پاکستان آنے والوں کی ہجرت کی یادیں آج 75 برس بعد بھی تازہ ہیں۔ مہاجرین کے قافلے کس طرح آگ و خون سے گزر کر پاکستان پہنچے اور انہیں اس سفر میں کن مشکلات اور مصائب کا سامنا کرنا پڑا۔ سنیے ہجرت کرنے والوں کی کہانی انہی کی زبانی، نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
محمد علی جناح کو برصغیر میں مسلمانوں کا عظیم رہنما اور بانی پاکستان کی حیثیت سے جانا جاتا ہے لیکن معروف محقق اکبر ایس احمد کہتے ہیں کہ وہ صرف مسلم لیڈر نہیں بلکہ برصغیر کے عظیم رہنما تھے، عبدالعزیز کی رپورٹ
وائس آف امریکہ کی سیریز 'آزادی کے 75 سال' کی اس ویڈیو میں آپ سندھ کے بعض ایسے ہندو خاندانوں کی کہانی جانیں گے جو 1947 کے بعد بھی پاکستان میں ہی رہے۔ سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ۔
ایک جانب1955 میں قومی ایئرلائن اور کوٹری بیراج جیسے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہوا۔وہیں اقتدار کی کشمکش نے ایک نیا موڑ بھی لیا۔ گورنر جنرل ملک غلام محمد کی جگہ اسکندر مرزا اس منصب پر براجمان ہوئے اور اس تبدیلی نے کئی دیگر سیاسی تبدیلیوں کی راہ ہموار کی۔ 1955میں ہونے والے دیگر واقعات جانیے اس ویڈیو میں
قیامِ پاکستان کے بعد کے ابتدائی برسوں میں پاکستان کی فلم انڈسٹری پھلی پھولی اور کئی فلمیں نہ صرف یہاں بلکہ بھارت میں بھی مشہور ہوئیں۔ لیکن 70 اور 80 کی دہائی میں کئی سپر ہٹ فلمیں دینے والی لالی وڈ فلم انڈسٹری زوال پذیر کیوں ہوگئی؟ دیکھیے نوید نسیم کی رپورٹ میں۔
پاکستان کو اپنے قیام کے فوری بعد کئی معاشی اور انتظامی مشکلات کا سامنا تھا۔ انتظامی امور میں بیوروکریسی کے بڑھتے اثرورسوخ نے بانیٔ پاکستان محمد علی جناح کے دور ہی سے اقتدار کی کشمکش کا آغاز کیا۔ دیکھیے یہ دستاویزی فلم جو پاکستان کی سیاسی تاریخ پر وائس آف امریکہ کی ڈاکیومینٹری سیریز کی پہلی کڑی ہے۔
اسلام آباد میں واقع 'پاکستان مونیومنٹ' اپنے منفرد طرزِ تعمیر کی وجہ سے قومی یادگاروں میں نمایاں ہے۔ اس یادگار کی تعمیر اور اس کے منفرد ڈیزائن کی کہانی جانتے ہیں 'پاکستان مونیومنٹ' کے آرکیٹیکٹ عارف مسعود کی زبانی۔ رپورٹ کر رہی ہیں گیتی آرا انیس۔
کیا تاریخ سکوں اور کرنسی نوٹوں کے ذریعے بھی محفوظ کی جاسکتی ہے؟ جی ہاں۔ اور قصور کے شکیل احمد یہی کرتے ہیں۔ شکیل کے پاس قبلِ مسیح سے لے کر پاکستان کی 75 سالہ تاریخ کا دور کرنسی کی شکل میں محفوظ ہے۔ پاکستان کے ابتدائی سکے اور کرنسی نوٹ کیسے تھے؟ جانیے ثمن خان کی اس رپورٹ میں
پاکستان کے شہر راولپنڈی میں تقریباً 120برسوں سے شراب بنانے والی کمپنی مری بروری کام کر رہی ہے۔اس تاریخی کمپنی کی بنیاد 1860 میں انگریزوں نے رکھی تھی۔ مری بروری میں شراب، بیئر اور دیگر مشروبات بنائے جاتے ہیں۔ پاکستان میں ممانعت کے باوجود کمپنی اپنی مصنوعات کہاں فروخت کر رہی ہے؟ عاصم علی رانا کی رپورٹ
کسی کو نوادرات جمع کرنے کا شوق ہوتا ہے تو کسی کو ڈاک کے پرانے ٹکٹ۔ لیکن کیا آپ نے سنا ہے کہ کوئی ملی نغموں کا متوالا ہو؟ کراچی کے نوجوان ابصار احمد پاکستان کی تاریخ میں بننے والے اب تک کہ تمام ملی نغموں کا ریکارڈ نہ صرف زبانی جانتے ہیں بلکہ ان کے پاس یہ تمام ملی نغمے موجود بھی ہیں۔
مزید لوڈ کریں