سابق امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف سینیٹ میں مواخذے کی کارروائی جاری ہے۔ گزشتہ دو روز کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی کے امپیچمنٹ مینیجرز نے سابق صدر ٹرمپ کو سینیٹ میں مجرم ٹھیرانے کے لیے اپنا مؤقف پیش کیا۔ آج سے سابق صدر کے وکلا ٹرمپ کے دفاع میں اپنے دلائل پیش کریں گے۔ مزید جانتے ہیں وی او اے کے ندیم یقوب سے۔
گرمیوں کے موسم (جولائی اور اگست) کے دوران سرینگر کا بہوری کدل علاقہ لوگوں کی خاص توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔ کیونکہ یہاں لوگ گرمی کا توڑ کرنے کے لیے شہر کی مقامی، معیاری اور لذیذ مٹکا قلفی کھانے آتے ہیں۔
اندرون لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں واقع اللہ والے کی دکان پر ٹھنڈے دودھ کے شوقینوں کا رش رہتا ہے۔ دکان کے مالک محمد سلیم کا کہنا ہے کہ وہ بغیر برف ملائے جس طریقے سے دودھ ٹھنڈا کرتے ہیں، وہ ان کا اپنا ایجاد کردہ ہے۔
گرمیوں کے موسم میں ستو کا شربت لاہور شہر کی شاہراہوں پر ملتا ہے۔ پنجاب کی خاص سوغات ستو جَو کے علاوہ چنے اور مکئی سے بھی تیار ہوتی ہے۔ سمن ڈار کی ڈیجٹل رپورٹ
گوند کتیرہ قتاد کے درخت سے نکلنے والے مادے کو کہتے ہیں، پشاور شہر میں اسے پستہ، بادام، کاجو، کجھور اور کئی دوسری اشیاء کےساتھ ملا کر شربت تیار کیا جاتا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ گرمی اور لو سے بچاتا ہے۔ اس شربت کو پینے کے بجائے چمچ سے کھایا جاتا ہے۔ پشاور سے عمرفاروق کی ڈیجیٹل ویڈیو۔
لاہور کے مشہور فیکے کی لسی بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ سات دہائیوں سے اس لسی کو بنانے کی ترکیب ایک راز ہے جو صرف ان کے خاندان کے پاس ہے۔
گرمیوں میں جہاں ہر شہر اپنے انداز میں گرمی کو مات دے رہا ہے وہاں اسلام آباد کے شہریوں نے اس کا کیا توڑ نکالا ہے، دیکھتے ہیں اس ویڈیو میں۔
گرمیوں کے موسم میں سندھ کے کسی بھی علاقے میں چلے جائیں، آپ کو کہیں نہ کہیں تھادل فروخت ہوتا ضرور نظر آئے گا۔ سندھ میں یہ مشروب صدیوں سے استعمال ہو رہا ہے اور آج بھی دیہی علاقوں میں خاصا مقبول ہے۔
راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ پر پپو جی کا لیمن سوڈا نہایت ذائقہ دار ہونے کے ساتھ ساتھ بہت مشہور ہے جسے لوگ دور دور سے پینے آتے ہیں۔ واجد حسین کی ڈیجٹل رپورٹ
کوئٹہ میں بھی ان دنوں گرمی کا زور ہے، ایسے میں دوران سفر اگر پیاس لگ جائے تو ٹھنڈا ٹھار خوبانی سے تیار کردہ مشروب تازہ دم کر دیتا ہے، اس مشروب کی تیاری کے لیے خوبانی کو کن مراحل سے گزارا جاتا ہے دیکھتے ہیں مرتضی زہری کی یہ ڈیجیٹل رپورٹ۔۔
کراچی میں شدید گرمی سے شہری بے حال ہیں۔ ایسے میں تربوز کا شربت گرمی کا توڑ سمجھا جاتا ہے۔ کراچی کی سڑکوں پر فروخت ہونے والا یہ ٹھنڈا مشروب اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ کراچی سے سدرہ ڈار کی ڈیجیٹل رپورٹ۔