پاکستان کونسل آن فارن ریلیشنز کے شریک چیئرمین اور سابق سفیر سید حسن حبیب کہتے ہیں کہ یوکرین کی جنگ نے پاکستان کی اہمیت کو کئی گنا بڑھایا ہے۔
پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ پوائنٹس عبور کر گئی ہے۔ لیکن اس غیر معمولی تیزی کی وجہ کیا ہے اور اس سے عام آدمی کی زندگی پر کیا اثر پڑے گا؟ جانیے محمد ثاقب سے۔
حکومت اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کو اپنی کامیابی قرار دے رہی ہے جب کہ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تیزی سے عام آدمی کو کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچ رہا۔
تجزیہ کار مائیکل کوگل مین کا کہنا ہے کہ الزامات کا کسی فرم یا میڈیا آؤٹ لیٹس سے سامنےآنا ایک علیہدہ چیز ہے۔لیکن بقول انکے" یہ امریکی حکومت کی جانب سے ایک طویل اور تفصیلی فرد جرم کے سامنے آنے کا معاملہ ہے۔ یہ اپنی شدت کے لحاظ سے ایک مکمل طور پر دوسرا معاملہ ہے۔"
پاکستان کی فوج کے رفاہی ادارے کے طور پر کام کرنے والے ’فوجی فوڈز‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی پاکستان سے چین دودھ برآمد کیا جائے گا۔
ماہرین کہتے ہیں کہ گرین انرجی کے کچرے کو ری سائیکل کرنے سے دوہرے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ جس سے نہ صرف اس کچرے میں کمی آئے گی بلکہ ان کے دوبارہ قابل استعمال ہونے سے، ان آلات کی تیاری میں درکار اہم معدنیات کو منگوانے کی ضرورت میں بھی کمی آئے گی۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ ماہ کازان میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی میزبانی میں منعقد ہونے والے برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کی، اس وقت انقرہ نے کہا کہ اس نے گروپ کا رکن بننے کے لیے باضابطہ اقدامات کیے ہیں۔
اسٹیل، ٹیکسٹائل، سیمنٹ، اینٹوں کے بھٹے اور بیشتر دیگر صنعتیں پراسیسنگ کے عمل کے دوران کالا دھواں ہوا میں پھیلانے کا باعث بنتی ہیں۔ محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کا دعویٰ ہے کہ انڈسٹریز کو ڈی کاربنائز کرنے کا عمل جاری ہے اور اس برس لاہور اسموگ کا مشاہدہ نہیں کرے گا۔مزید تفصیلات ثمن خان کی اس رپورٹ میں۔
کراچی چیمبر آف کامرس کے سابق نائب صدر شمس الاسلام کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کی تجارت کھول دی جائے تو اس میں پلڑا بھارت ہی کا بھاری دکھائی دے گا۔ لیکن پاکستان کے پاس اس کے باوجود بہت کچھ ہے جو وہ بھارت کو بیچ کر اچھے ڈالر کما سکتا ہے۔
سابق وزیرِ نجکاری کا کہنا ہے کہ حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری کی سیاسی قیمت کا اندازہ بھی ہے کیوں کہ ماضی میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) ، اس کی اتحادی پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم کے ہمدردوں کو بھی بڑی تعداد میں پی آئی اے میں ملازمتیں دی گئی ہیں۔
اکستان کے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے لیے کاروباری ماحول بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسلام آباد نے آئى ایم ایف سے پاکستان میں ماحولیاتی اثرات سے آنے والی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے فنڈنگ کی باضابطہ درخواست کی ہے۔
مزید لوڈ کریں