کولمبیا کے صدر پیٹرو نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ انتظامیہ پر الزام لگایا تھا کہ وہ غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والے تارکین وطن کے ساتھ بدسلوکی کر رہی ہے اور انہیں ہتھکڑیاں لگا کر فوجی طیاروں میں واپس لاطینی امریکہ بھیج رہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی امداد کی معطلی سے موسمیاتی تبدیلیوں، صاف توانائی، اقتصادی بحالی، سماجی تحفظ، صحت ، پانی اور فوڈ سیکیورٹی سے متعلق اہم منصوبوں میں خلل پڑ سکتا ہے۔
بعض ماہرین کہتے ہیں کہ ٹرمپ حکومت جنگوں میں اُلجھنے کے بجائے معیشت کو اہمیت دے رہی ہے۔ ایسے میں پاکستان کے لیے بھی موقع بھی ہے کہ وہ مختلف شعبوں میں امریکی سرمایہ کاروں کے ساتھ روابط بڑھائے۔
پاکستان کے مرکزی بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 27 ارب ڈالر جب کہ 2024 میں مجموعی طور پر 30 ارب 25 کروڑ ڈالرز بھیجے گئے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے اور اس سے امید پیدا ہوئی ہے کہ آنے والے سالوں میں ملکی معیشت قدرے مستحکم ہوسکے گی۔
وزیر خزانہ اورنگ زیب نے ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر الگ سے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اب ہم دو مالیاتی اداروں کے ساتھ دستاویزات پر دستخطوں کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
حکومت بجلی کی قیمت میں کمی لانے کے لیے ایک طرف تو آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔ تو دوسری جانب بلوں کی عدم ادائیگی اور لائن لاسز میں کمی لانے کے دعوے کر رہی ہے۔
اس فہرست میں جن کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں سنکیانگ میں اہم معدنیات کی کان کنی اور پراسیسنگ کرنے والی کمپنیاں شامل ہیں۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں بیجنگ پر 10 لاکھ سے زائد ایغوروں اور دیگر مسلم اقلیتوں کو حراستی مراکز کے نیٹ ورک میں قید کرنے اور مشقت لینے کا الزام ہے۔
دستاویز کے مطابق ایف بی آر ایک ہزار 10 ہنڈا سٹی گاڑیوں کی تیاری کے لیے تین ارب ادا کرے گا اور باقی رقم 500 گاڑیوں کی ڈیلیوری کے بعد دی جائے گی۔
پاکستان کی قومی ایئرلائن نے پابندی ہٹنے کے بعد یورپ کے لیے پروازیں شروع کر دی ہیں۔ پی آئی اے انتظامیہ کو امید ہے کہ جلد ہی برطانیہ کا روٹ بھی بحال ہو جائے گا۔ لیکن کیا ان روٹس کی بحالی سے پی آئی اے دوبارہ منافع بخش بن سکتی ہے؟ جانتے ہیں محمد ثاقب اور خلیل احمد کی رپورٹ میں۔
سال 2024 میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو سات ارب ڈالر کا قرضہ فراہم کیا جس نے معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد دی۔ اس قرضے کی منظوری کے بعد پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا اور معیشت میں بہتری آئی۔
امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے جواب میں چین نے حال ہی میں کئی اقدامات کیے ہیں۔
مزید لوڈ کریں