جنوبی ایشیا میں جبری گمشدگیوں کی ایک طویل تاریخ ہے۔ پاکستان سمیت بعض ایشیائی ممالک میں جبری طور پر لاپتا کیے جانے والے افراد کے لیے کمیشن قائم ہیں۔ لیکن تحقیقات میں کوئی خاص پیش رفت نظر نہیں آتی۔ مزید تفصیلات جانیے فائزہ بخاری سے۔
کرونا وبا کے باعث گزشتہ سال جب امریکہ میں لاک ڈاؤن ہوا تو وائس آف امریکہ کے ملازمین کو بھی دفتر آنے سے منع کردیا گیا۔ مگر کام تو کرنا تھا۔ لہٰذا کسی نے گھر کو نیوز روم بنالیا تو کسی نے کچن کو اسٹوڈیو میں بدل ڈالا۔ وبا کے دوران وی او اے اردو کس طرح آپ تک خبریں پہنچاتا رہا؟ بتا رہی ہیں فائزہ بخاری۔
کبھی کبھار سادہ سی اشیا زندگی میں سب سے زیادہ مزا دیتی ہیں۔ سچ بات تو یہ ہے کہ میں زندگی میں سادگی کی قائل ہوں۔ خواہ رشتے ہوں یا کھانے کی تراکیب۔
ترک فن کار کا کہنا ہے کہ سراہا جانا کسی بھی فن کار کے لیے بہت خوش گوار تجربہ ہوتا ہے۔ میں اپنے پاکستانی مداحوں کی محبت کو حد درجہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اور ان کا احترام کرتا ہوں۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ خواتین موضوعِ گفتگو بنائے جانے کی بجائے بزنس اور اپنی کمیونٹی میں لیڈرشپ کے مواقع حاصل کرنے کی خواہش مند ہیں۔