ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے 4 ہزار 6 سو سے زائد شہریوں کے سیلیکون سے تیار کیے گئے فنگر پرنٹس کی کاپیاں ملی ہیں۔
شاہ صاحب کے بقول قرنطینہ مرکز میں صرف ایک لڑکا ہے جو ہمارا خیال رکھ رہا ہے۔ خوراک کی تقسیم اور بلاک کی صفائی اسی کے ذمے ہے۔ شروع شروع میں اس لڑکے نے اپنی حفاظت کا کافی خیال رکھا۔ ماسک اور گلوز استعمال کیے۔ لیکن اب ایسا کچھ نہیں۔ اب وہ بھی سب میں گھل مل گیا ہے اور کہتا ہے کہ خیر ہے۔
ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص عبدالرحمان نے لیہ میں قائم قرنطینہ مرکز سے فرار ہونے کی کوشش کی اور جب اسے پولیس انسپکٹر نے اسے روکا تو اس نے ایک تیز دھار آلے سے حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔
دھماکے سے گیس پائپ لائن پھٹنے کے مقام پر پہلے زوردار آواز بھی سنی گئیں، جس کے بعد بھڑکنے والی آگ کے شعلے کئی میل دور سے بھی نظر آئے۔
سینٹرل جیل ملتان میں سنائے گئے فیصلے کے مطابق ملزم پر توہین مذہب کا الزام ثابت ہوا۔ قانون کی دفعہ 295سی کے تحت بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے سابق لیکچرار کو سزا سنائی گئی۔
جمعرات کو ملتان کی نیو سینٹرل جیل میں جاری سماعت میں اس قانونی نکتے پر طویل بحث ہوئی کہ دفعہ 342 کے تحت جنید حفیظ کے بیان کے بعد اب اس کیس پر حتمی دلائل پہلے کون دے گا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق ہلاک ہونے والے 18 افرد کی شناخت ہوئی ہے جب کہ دیگر افراد کی شناخت کے لیے لواحقین کے ڈی این اے کے نمونے لیے جا رہے ہیں۔
متاثرہ ٹرین کے ایک زخمی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ 12 نمبر بوگی میں رات سے کسی چیز کے جلنے کی مسلسل بو آرہی تھی اور آگ لگنے کا سارا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وہاں موجود مسافر نماز پڑھ رہے تھے۔
لیاقت پور کے اسپتال میں زیر علاج تیز گام حادثے کے ایک زخمی سفیر الحسن نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے، وہ 12 نمبر بوگی میں تھے کہ اچانک آگ لگنے کا شور مچا اور کچھ ہی دیر میں پوری بوگی میں دھواں ہی دھواں پھیل گیا۔
جمعیت علماء اسلام (ف) کا آزادی مارچ ملتان سے لاہور پہنچ گیا ہے جہاں سے وہ اپنی آخری منزل اسلام آباد پہنچے گا۔ ملتان سے روانگی سے پہلے ہمارے نمائندے جمشید رضوانی نے قافلے میں بلوچستان اور سندھ سے شامل ہونے والے کارکنوں سے بات کی ہے، جو اپنے ساتھ مہینوں کے راشن کا انتظام کر کے چلے ہیں۔
جمعیت علماء اسلام (ف) کا آزادی مارچ ملتان سے روانہ ہوچکا ہے جو لاہور سے ہوتا ہوا اپنی آخری منزل اسلام آباد پہنچے گا۔ مزید تفصیلات بتا رہے ہیں ملتان سے وائس آف امریکہ کے نمائندے جمشید رضوانی۔
جمعیت علماء اسلام (ف) کا آزادی مارچ لاہور کی طرف رواں دواں ہے۔ مارچ کے شرکا نے پیر کی شب ملتان میں گزاری۔ منگل کی صبح لاہور روانگی سے قبل وائس آف امریکہ کے نمائندے جمشید رضوانی نے مارچ میں شریک لوگوں سے بات چیت کی۔
جمعیت علماء اسلام (ف) کا 'آزادی مارچ' سکھر سے روانہ ہونے کے بعد پیر کی شب ملتان پہنچا تھا جہاں سے وہ آج لاہور کے لیے روانہ ہوگا۔ 'آزادی مارچ' کے شرکا نے ملتان میں رات کہاں اور کس حال میں گزاری، بتا رہے ہیں وائس آف امریکہ کے نمائندے جمشید رضوانی۔
ولیوں کے شہر ملتان میں صوفی بزرگ حضرت شاہ رکنِ عالم کی آخری آرام گاہ اپنے خوبصورت فنِ تعمیر کی وجہ سے اس شہر کی شناخت بھی ہے۔ صدیوں پرانی اس عمارت پر کیا گیا لکڑی کا کام اس عمارت کی خوبصورتی کو اور بڑھاتا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان عوام کو کرنا ہے اور پاکستان، امریکہ طالبان مذاکرات میں ایک دوست کی حیثیت سے شریک ہے۔
دونوں بہنوں کی طرف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی جانے والی ایک درخواست میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے اسلام قبول کر کے اپنی مرضی سے شادی کر لی ہے اور انہیں اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کی اجازت دی جائے۔
مزید لوڈ کریں