اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ افریقہ سے آنے والی ٹڈیاں پاکستان کے تقریباً 38 فی صد رقبے پر پھیل کر انڈے دیں گی۔ کچھ عرصہ بعد یہ ٹڈیاں افزائش نسل کر کے پاکستان کی زراعت کے لیے بہت بڑا خطرہ بن سکتی ہیں۔
جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں گندم کی کٹائی جاری ہے۔ کرونا وائرس کے باعث شہروں میں کام نہ ہونے سے بے روزگار ہونے والے مزدور پیشہ لوگ اب دیہاڑی کمانے کے لیے دیہات کا رخ کر رہے ہیں۔ وائرس سے بچنے کے لیے گندم کی کٹائی کے دوران احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی جا رہی ہیں۔ دیکھیے جمشید رضوانی کی رپورٹ
کرونا وائرس کے سبب جاری لاک ڈاؤن میں جہاں مخیر حضرات لوگوں کی مالی امداد کر رہے ہیں، وہیں ملتان کے ایک پبلشر لوگوں کو وقت گزاری کا بہترین مصرف فراہم کر رہے ہیں۔ وہ لوگوں کو کتابیں مفت دے رہے ہیں تاکہ لاک ڈاؤن میں میسر فارغ وقت میں لوگ کتابوں سے مستفید ہو سکیں۔ دیکھیے جمشید رضوانی کی رپورٹ۔
تحریک انصاف کے مطابق عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا جب کہ دوسری سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرکے تائید حاصل کی جائے گی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 12 برس بعد کسی بڑے ایونٹ کے میچز کی میزبانی کرے گا۔ پی ایس ایل کے تین میچز اس گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ یہاں آخری مرتبہ کوئی بین الاقوامی میچ 2008 میں کھیلا گیا تھا جب پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدِمقابل آئی تھیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کہتے ہیں کہ پچھلے دس برسوں میں پاکستان میں بہت سے کھلاڑی آئے لیکن ہیروز نہیں آئے۔ اُن کے بقول کھلاڑی ہیروز تب بنتے ہیں جب اپنے تماشائیوں کے سامنے اور اپنے گراؤنڈ میں کھیلتے ہیں۔ لوگ سپر اسٹارز کو نہیں بلکہ ہیروز کو فالو کرتے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ میں شامل ٹیم ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کا کہنا ہے کہ پہلے اُنہیں بنی بنائی ٹیم ملی تھی لیکن اس بار پہلی مرتبہ انہوں نے ٹیم بنائی ہے۔ اُن کے بقول، پی ایس ایل کا مزہ تب آتا ہے جب ہوم میچز ہوتے ہیں۔ جب ہم پہلا میچ کھیلیں گے تو پھر پتا چلے گا کہ ملتان میں کتنا جنون ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی جانب آزادی مارچ کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ پاکستان میں قائم حکومت عوام کی نمائندہ نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر شہرت پانے والی قندیل بلوچ کو 16 جولائی 2016 کو ملتان کے علاقے مظفر آباد میں قتل کر دیا گیا تھا۔
ملتان کی عدالت کے جج عمران شفیق نے قندیل کے والدین کی طرف سے اپنے دو بیٹوں کو معاف کرنے کی دائر کردہ درخواست پر فیصلہ سنایا ہے۔
ان پر آئی ایس آئی کے تین افسران اور لاہور میں امریکی شہری، ڈاکٹر وارن وائن اسٹائن سمیت کئی افراد کے اغوا اور قتل میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔
پاکستان بھارت تعلقات کے بارے میں، شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ’’دونوں ہمسایہ ممالک کو خطے میں خوش حالی، امن کے قیام اور تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہوگا‘‘
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ نیا صوبہ ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے ڈویژنز پر مشتمل ہو گا۔
چیئرمین نیب کے بقول، ’’نیب کا قانون اگر کالا قانون ہوتا تو سپریم کورٹ اس کو ختم کر دیتی یا کتنی ہی حکومتیں آئیں وہ اس قانون کو ختم کر دیتیں۔ ہاں، یہ ضرور ہے کہ نیب کے ’پلی بارگین‘ قانون میں بہتری کی گنجائش ضرور ہے۔‘‘
عدالت نے کہا کہ اس کیس میں دفعہ 311 کے تحت مدعی ملزم کو معاف نہیں کرسکتا اور ملزم وسیم مجسٹریٹ کے سامنے قتل کا اعتراف کر چکا ہے۔