اگر آپ اسٹوڈنٹ ویزا پر امریکہ جا رہے ہیں تو کیا وہاں پڑھائی کے ساتھ جاب بھی کر سکتے ہیں؟ جانیے وائس آف امریکہ اردو کی سیریز 'اسٹڈی اِن امریکہ' کی اس ویڈیو میں۔
اگر آپ امریکہ میں یونیورسٹیز کی بھاری فیسیں ادا نہیں کر سکتے تو کون کون سی اسکالر شپس موجود ہیں؟ جانیے وائس آف امریکہ کی سیریز ’اسٹڈی اِن امریکہ‘ کی اس ویڈیو میں۔
امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے ایف ون ویزا کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟ جانیے وائس آف امریکہ اردو کی سیریز 'اسٹڈی ان امریکہ' کی اس ویڈیو میں۔
امریکہ میں انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ کے طور پر کسی یونیورسٹی یا کالج میں ایڈمیشن لینے کے لیے آپ کو کیا کرنا ہوگا؟ دیکھیے وائس آف امریکہ کی سیریز ’اسٹڈی ان امریکہ‘ کی اس ویڈیو میں۔
کیا آپ اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ پڑھنے جانا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو وائس آف امریکہ کی ’اسٹڈی ان امریکہ‘ سیریز میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ امریکہ کیسے پہنچ سکتے ہیں؟ سب سے پہلے یہ دیکھ لیتے ہیں کہ امریکہ کی پانچ ٹاپ یونیورسٹیز کون سی ہیں۔
سن 1994 میں اس وقت پاکستان کی وزیر اعظم بینظیر بھٹو نے اپنی بیٹی آصفہ کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر پاکستان میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا تھا۔ لیکن 30 برس گزر جانے کے باوجود پاکستان سے اس وائرس کا خاتمہ نہیں ہو سکا۔
خواتین کی سفری مشکلات کو دیکھتے ہوئے اسلام آباد میں طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کے لیے 'پنک بس' سروس شروع کی گئی ہے۔ اس بس میں سفر کا کوئی کرایہ نہیں ہے۔ پنک بس کا سفر دیکھیے ارحم خان کی رپورٹ میں۔
حیدر آباد میں گزشتہ ہفتے سلینڈر کی دکان میں ہونے والے دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے جب کہ چند افراد زخمی بھی ہیں۔
اسلام آباد میں بھی پارکنگ کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں جس سے شہری پریشان ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً پانچ لاکھ گاڑیاں آتی اور جاتی ہیں۔ شہر میں پارکنگ کے مسائل کی کیا وجوہات ہیں؟ جانتے ہیں ارحم خان اور سلمان قاضی کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان میں مئی کو گرمیوں کا باقاعدہ آغاز قرار دیا جاتا ہے جس میں پارہ بتدریج بڑھتا ہے۔
آج نرسز کا عالمی دن ہے جو ہر سال 12 مئی کو منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں نرسز کی شدید کمی ہے جس کی وجہ سے انہیں بہت دباؤ کا سامنا رہتا ہے۔ خواتین نرسز کو کئی مرتبہ مریضوں کی جانب سے ہراسانی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ ارحم خان اور سلمان قاضی کی رپورٹ۔
حکومتِ پاکستان سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سے بڑھانے پر غور کر رہی ہے تا کہ پینشن کا بوجھ کم کیا جا سکے۔ ایسے میں پاکستان کی آبادی کی اکثریت نوجوان کیا کہتے ہیں؟ جانیے ارحم خان کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان میں ان دنوں شہریوں کو پاسپورٹ ملنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ پاسپورٹ ملنے میں تاخیر کی شکایات ارجنٹ اور فاسٹ ٹریک دونوں کیٹیگریز میں سامنے آ رہی ہیں۔ اس کی وجہ کیا ہے؟ بتا رہی ہیں ارحم خان۔
منصور شیروانی گزشتہ تین سال سے اسلام آباد کی مارگلہ ہلز میں آنے والوں کو یہاں کوڑا پھیلانے، سگریٹ پینے، شور مچانے اور پلاسٹک کی بوتلیں لے جانے سے روکتے ہیں۔ وہ یہ سب کچھ صرف لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے رضاکارانہ طور پر کر رہے ہیں۔ منصور شیروانی کی کہانی، ارحم خان اور سلمان قاضی کی رپورٹ میں۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کا تنازعہ اگر طول پکڑتا ہے تو اس کے اثرات پاکستان سمیت پوری دنیا پر ہوں گے۔ خواجہ آصف کی وائس آف امریکہ سے گفتگو دیکھیے۔
مصل خان کے والد اول خان کا کہنا تھا کہ وہ مصل کی بیماری کا ذمے دار خود کو سمجھتے ہیں۔ لہذٰا سب والدین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے گریز نہ کریں۔
وقت کے ساتھ ساتھ تہوار منانے کے طور طریقے بھی تبدیل ہو گئے ہیں۔ عید پر ایک دوسرے کو مبارک باد دینے کے لیے پہلے عید کارڈز وغیرہ دیے جاتے تھے مگر اب اس کی جگہ واٹس ایپ میسج یا فون کال نے لے لی ہے۔ ماضی کی عید اور اب کی عید میں کیا تبدیلیاں آگئی ہیں؟ جانیے ارحم خان کی اس رپورٹ میں۔
سینیٹ کی خالی نشستوں پر انتخابات منگل کو ہو رہے ہیں۔ سینیٹ الیکشن میں کچھ نئے چہرے ایوان میں آنے کے ساتھ ساتھ چند دلچسپ حقائق بھی سامنے آئے ہیں۔ سابق نگراں وزیرِ اعظم سمیت چند موجودہ وزرا بھی ایوان میں پہنچ رہے ہیں۔ مزید تفصیلات ارحم خان کی رپورٹ میں۔
پاکستان میں ہر کچھ عرصے بعد گندم اور آٹے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آتا ہے جس کی وجہ سے کم آمدنی والے افراد کی پریشانی میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان میں آٹا مہنگا کیوں ہے؟ جانتے ہیں ارحم خان کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی غیر اعلانیہ بندش معمہ بنی ہوئی ہے۔ حکومت اور وزرا تسلیم نہیں کر رہے کہ ایکس کو بند کیا گیا ہے۔ لیکن ایکس اب بھی وی پی این کے بغیر نہیں چل رہا۔ اس معاملے پر ارکانِ پارلیمنٹ کیا رائے رکھتے ہیں؟ جانیے ارحم خان کی رپورٹ میں۔
مزید لوڈ کریں