پاکستانی اینکر عمران ریاض کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کیے جانے پر ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔ بعض صحافیوں نے اس رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کو اپنے اوپر تنقید کے معاملے پر خود نوٹس لینا چاہیے۔ عمران ریاض کی گرفتاری پر صحافی اور وکیل کیا کہتے ہیں؟ دیکھیے ارحم خان کی رپورٹ۔
پاکستان کی نگراں حکومت نے چند ضروری ادویات کے علاوہ باقی تمام روز مرہ استعمال کی جانے والی ادویات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ادویات ساز کمپنیاں ان میڈسن کی قیمتوں کا تعین خود کر سکیں گی۔
پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں کوئی بھی سیاسی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کرسکی ہے جس کے بعد اب حکومت سازی کے لیے سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے۔ حکومت بنانے کے لیے کن مراحل سے گزرنا ہوگا اور قانون کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس کب تک بلایا جا سکتا ہے؟ جانتے ہیں ارحم خان سے۔
پاکستان میں عام انتخابات کے بعد کسی بھی سیاسی جماعت کو سادہ اکثریت نہ ملنے کے باعث بے یقینی کی کیفیت ہے۔ لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال اٹھ رہے ہیں کہ اگلی حکومت کس کی ہوگی۔ اسلام آباد کے ووٹرز اس بارے میں کیا سوچ رہے ہیں؟ جانیے ارحم خان کی اس رپورٹ میں۔
میں نے نتائج مرتب کرنے والے نظام کی آزمائش کے لیے میڈیا سینٹر میں ایک صوبائی اسمبلی کی نشست کا نمبر ڈال کر کلک کیا تو سکرین پر لکھا آیا کہ آپ کا مطلوبہ صفحہ کھل نہیں سکتا۔ پوچھنے پر پتہ چلا کہ سروس ڈاون ہے۔
خواتین اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کیس کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔ اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے سامنے منگل کو عورت مارچ کے منتظمین نے احتجاج کیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے خواتین کی عزت و تکریم کو ٹھیس پہنچی ہے۔ ارحم خان کی رپورٹ۔
وائس آف امریکہ کے ایک حالیہ سروے میں 48 فی صد نوجوان انتخابات کے بعد حالات کی تبدیلی سے مایوس نظر آتے ہیں۔ لیکن نوجوان یہ کیوں سوچ رہے ہیں کہ الیکشن سے ان کی زندگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا؟ جانیے اسلام آباد کے نوجوانوں کی رائے ارحم خان کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان کے عام انتخابات میں وہ نوجوان توجہ کا مرکز ہیں جو پہلی مرتبہ اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔ ایسے نوجوانوں کی تعداد دو کروڑ سے زائد ہے۔ ان نوجوانوں میں سے اکثر اپنے پہلے ووٹ کے لیے پرجوش تو ہیں لیکن وہ انتخابی عمل کی شفافیت پر بھی سوال اُٹھا رہے ہیں۔ ارحم خان کی رپورٹ۔
انتخابی نشان کسی بھی سیاسی جماعت کی پہچان ہوتا ہے۔ سیاسی جماعتیں ان نشانوں کی تشہیر انتخابی مہم کے دوران بھی کرتی ہیں۔ مگر اس بار پاکستان میں سابق حکمران جماعت پی ٹی آئی انتخابی نشان بلے سے محروم ہوچکی ہے جس کے بعد اس کے امیدوار آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ارحم خان کی رپورٹ۔
پاکستان میں خشک اور سرد موسم کے دوران نمونیا کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ ہزاروں بچے نمونیا سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے متعدد کی اموات ہوچکی ہے۔ نمونیا کی علامات کیا ہیں اور بچوں کو اس سے کیسے محفوظ رکھا جا سکتا ہے؟ جانتے ہیں ارحم خان کی اس رپورٹ میں۔
اسلام آباد میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دھرنا ختم ہو گیا ہے۔ دھرنے میں شریک لاپتا افراد کے رشتے دار ملے جلے جذبات کے ساتھ واپس بلوچستان لوٹ رہے ہیں۔ بعض شرکا کا کہنا تھا کہ اپنے پیاروں کے لیے سب کچھ برداشت کیا لیکن ہم ناامید واپس لوٹ رہے ہیں۔ ارحم خان کی رپورٹ۔
پاکستان میں جہاں عام انتخابات میں کم ہی روز باقی رہ گئے ہیں وہیں ملک میں اومیکرون کی ذیلی قسم 'جے این ون' کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نگراں وفاقی وزیرِ صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ ملک میں داخلی راستوں پر مانیٹرنگ بڑھا دی گئی ہے۔ مزید تفصیلات ارحم خان کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے لیکن افرادی قوت میں ان کا حصہ 25 فی صد ہے۔ ملک میں ورکنگ ویمن کے لیے حالات کتنے سازگار ہوتے ہیں اور خواتین کو کام کے دوران کن رویوں اور مشکلات کا سامنا رہتا ہے؟ جانیے ارحم خان کی اس رپورٹ میں۔
کرونا وائرس کا نیا ویریئنٹ جے این ون دنیا کے مختلف ملکوں میں پھیل رہا ہے جس سے طبّی ماہرین تشویش کا شکار ہیں۔ پاکستان میں اس ویریئنٹ کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں؟ جانیے ارحم خان کی رپورٹ میں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید سرد موسم میں درجۂ حرارت میں کمی سے دھند کی شدت میں اضافہ ہو گا۔