شمع خاالد کے افسانوی مجموعوں میں پتھریلے چہرے، گیان کا لمحہ، بے چہرہ شناسائی، گمشدہ لمحوں کی تلاش، خزاں میں لندن، اوراق گم گشتہ اور داستان ہونے کے بعد شامل ہیں۔
راج کمار اس ایوارڈ کو حاصل کرنے والےپہلے پاکستانی ہیں اوروہ صوبے سندھ کےایک دور افتادہ ، پس ماندہ اور خشک سالی سے متاثرہ علاقے تھر میں ہندو اقلیتی برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔
کمپیوٹر سائںس کالج میں زیادہ تر کم آمدنی والے گھرانوں کے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن کی پچھتر فیصد فیس اور اخراجات ادارہ فراہم کرتا ہے۔
ایک سال کے دوران یہ پاکستانی طالب علم امریکی زندگی اور امریکی ثقافت کا براہ راست مشاہدہ کرتے ہیں اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کو پاکستان، پاکستانی زندگی اور پاکستانی ثقافت کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔
اٹلس کور نیٹ ورک پاکستان اور دنیا بھر میں مختلف شعبوں کے ماہرین کو اپنے ساتھ منسلک کر کے پاکستان اور دنیا بھر میں غربت کے خاتمے، صحت ، تعلیم ، قانونی، انسانی حقوق اور خواتین کو سماجی اور اقتصادی طور پر مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
ڈاکٹر کاشف نے بتایا کہ اس مرض سے بچاؤ کا واحد طریقہ یہ ہے کہ شادی سے قبل دولہا دلہن کا تھیلے سیمیا کا ٹسٹ کرایا جائے ۔ کئی اداروں کی کوششوں سے سندھ اسمبلی نے خاندان میں شادی سے پہلے تھیلے سیمیا کے لازمی ٹسٹ کا بل منظور کیا ہے۔
’چائلڈ لائف فاؤنڈیشن‘ کے سربراہ، ڈاکٹر احسن ربانی نے بتایا ہے کہ 2011ء میں قائم ہونے والا یہ ادارہ کراچی بھر کی مختلف غریب آبادیوں کے قریب معیاری اور جدید طبی سہولیات اور ماہر ڈاکٹروں اور طبی عملے پر مشتمل 17 طبی مراکز قائم کر چکا ہے
این ڈی ایم کے اعداد و شمار کے مطابق ان سیلابوں سے پچاس لاکھ افراد متاثر ہوئے، پانچ سو افراد ہلاک اور تین ہزار کے لگ بھگ زخمی ہوئے، جب کہ چھ لاکھ سے زیادہ مکانوں کو نقصان پہنچا ۔