پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلا کی توڑ پھوڑ کے بعد سے اس پر پاکستان میں بحث ہو رہی ہے۔ ڈاکٹروں اور طبی عملے پر تشدد کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ ملک بھر میں آئے روز ایسے واقعات پیش آتے ہیں۔ آخر پاکستان میں لوگ طبی عملے پر تشدد کیوں کرتے ہیں، بتا رہے ہیں ریڈ کراس سے وابستہ ڈاکٹر میرویس خان۔
اسد میمن کہتے ہیں کہ لوگوں میں ایک تاثر عام ہے کہ شاید آن لائن مواد سے پیسہ بنانا بہت مشکل ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔
سوشل میڈیا ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کو سمجھ لیاجائے تو اس کے ذریعے پیسے کمانا آسان ہے۔ لیکن اس کے باوجود اکثر لوگوں کے ذہن میں یہ سوال ہوتا ہے کہ آخر اس کام کا آغاز کہاں سے کیا جائے؟ سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانے سے متعلق اپنے سوالات کے جواب جانیے اس ویڈیو میں۔
اسلام آباد کے رہائشی 72 سالہ ثاقب لون نے 50 سال کے وقفے کے بعد دوبارہ سائیکلنگ شروع کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سائیکل چلانے کی کوئی عمر نہیں ہوتی، یہ ایک مکمل ورزش ہے۔ ثاقب کہتے ہیں کہ وہ اپنے ہم عمر افراد کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ بھی سائیکلنگ کی طرف آئیں۔
کراچی سے لڑکی کے اغوا کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں میں جہاں کچھ افراد نے اظہارِ ہمدردی کی تو وہیں ایک بڑی تعداد میں صارفین نے اس جرم کی ذمہ داری مغوی لڑکی پر ڈال دی۔
اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومت کا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے جاری کردہ نوٹی فکیشن کا متعدد بار مسترد ہو جانا، نہ صرف فوج بلکہ ملک کے لیے بھی شرمندگی کا سبب بنا ہے۔
اس وقت جب آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حوالے سے ایک قانونی بحث جاری ہے، 'باجوہ ڈاکٹرائن' کی اصطلاح میڈیا میں دوبارہ گردش کر رہی ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق صوبائی مشیر اطلاعات صلاح الدین حیدر کا کہنا ہے کہ الطاف حسین شدید بیمار ہیں۔ ذہنی دباؤ نے شاید انہیں کسی حد تک نفسیاتی بے چینی میں بھی مبتلا کر دیا ہے۔
ہائیکنگ صرف تفریحی سرگرمی ہے یا ذہنی سکون کا ذریعہ بھی؟ اسلام آباد میں ہائیکنگ گروپ کی ایک ممبر بتاتی ہیں کہ پہاڑوں کی پگڈنڈیوں پر چلنا خاص کر کسی خاتون ہائیکر کے لیے کیسا تجربہ ہے۔ مزید جانیے اس ڈیجیٹل رپورٹ میں
اقوامِ متحدہ کے ذیلی اداروں کی جانب سے مرتب کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے صوبوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کی حکومتیں ہیں، جس کے باعث رابطوں کا فقدان ہے۔
گزشتہ ہفتے پاکستان کے شہر لاہور میں ہونے والے فیض میلے کے دوران ایک ویڈیو منظر عام پر آئی۔ اس ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون عروج اپنے ساتھیوں کے ہمراہ طلبا کے حقوق کے لیے منفرد انداز میں نعرہ بازی کر رہی ہیں۔
میڈیا میں کرتارپور راہداری کے حوالے سے روز نئی رپورٹس تو شائع ہو رہی ہیں لیکن گرونانک دیو جی کے بارے میں صرف اتنی ہی بات ہو رہی ہے کہ ان کا 550 واں جنم دن اگلے ہفتے منایا جائے گا۔
سینٹ کا سیاسی درجہ حرارت اتنا بڑھ چکا تھا کہ ایک مختصر وقفہ لیا گیا جس کی وجہ سے ایجنڈے پر درج چار میں سے ایک تحریک پر بھی بحث کا آغاز نہ ہوا اور اجلاس دوبارہ شروع ہو کر بھی معطلی کی نذر ہو گیا۔
قانونی ماہر یاسر لطیف ہمدانی کہتے ہیں کہ پاکستان کے زیادہ تر قوانین کی بنیاد انگریز دور میں بنائے گئے قوانین پر رکھی گئی ہے، اس لیے نفرت پھیلانے کے مواد و تقاریر کی تشریح بھی ان پرانے قوانین کی روشنی میں کی گئی ہے۔مکمل انٹرویو دیکھئے۔
پاکستان میں نفرت انگیز تقریر، اشتعال انگیزی اور غداری سے متعلق کون سے قوانین موجود ہیں اور وہ کتنے مؤثر ہیں؟
صحافیوں کا کہنا ہے کہ 'پیمرا' کے حالیہ ہدایت نامے کا مقصد صرف میڈیا پر قدغنیں لگانا ہے اور ایسی کوششیں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ 'پیمرا' نے اینکر پرسن کے کسی دوسرے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہونے پر پابندی عائد کردی تھی جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پیمرا کو توہینِ عدالت کا نوٹس بھی دیا ہے۔
پیمرا کے ہدایات نامے کے مطابق اب صحافی ایک دوسرے کے ٹاک شوز میں بطور مہمان شرکت نہیں کر سکیں گے۔ سینئر صحافی عامر متین کا کہنا ہے کہ نوٹیفیکشن نا قابل فہم اور مضحکہ خیزہے ۔
مبصرین کے مطابق بہتر ہوتا کہ نام بھی سامنے آ جاتا۔ نام لیے بغیر اتنی تفصیلات بتانے سے می ٹو مہم کو ہی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ ہمارا معاشرہ ابھی تک می ٹو کے معاملے کی سنجیدگی کو سمجھ نہیں پا رہا۔
کئی حلقوں کا ماننا ہے کہ برصغیر کے عوام ایک صدی تک برطانیہ کے زیرِ اثر رہے ہیں. وہ شاہی خاندان کے افراد سے مرعوب بھی ہیں۔ کچھ ان سے جذباتی تعلق بھی رکھتے ہیں۔
'رکشہ مہربانی' مفت کھانا فراہم کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو راولپنڈی کے سیکڑوں افراد کو روزانہ کھانا کھلاتی ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اُن کا نعرہ 'رزق بچاوؑ بھوک مٹاوؑ" ہے اور مستقبل میں وہ مختلف ریستوران یا ہوٹلوں میں بچنے والا کھانا بھی جمع کر کے غریبوں کو فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
مزید لوڈ کریں