صفدر عباس گزشتہ 15 برسوں گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کاروبار کر رہے ہیں۔ صفدر کہتے ہیں کہ پہلے مہینے میں 10، 12 سودے ہوتے تھے لیکن اب لوگوں کا گاڑی کی خریداری کا رجحان بہت کم ہو گیا ہے اور جس سے بھی بات کریں اس کا کہنا ہوتا ہے کہ گاڑی بھی مہنگی ہے اور پیٹرول بھی۔
پاکستان کی شرعی عدالت کے ایک فیصلے کے بعد نادرا نے خواجہ سرا کمیونٹی کے شناختی کارڈ جاری کرنا بند کر دیے ہیں۔ اس فیصلے سے ٹرانس کمیونٹی کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟ جانیے گیتی آرا انیس سے۔
چندریان تھری کی کامیابی پر جہاں بہت سے پاکستانی بھارتی اسپیس پروگرام کی تعریف کر رہے ہیں وہیں پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو کا بھارتی اسپیس ایجنسی اسرو سے موازنہ بھی کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات دیکھیے گیتی آرا انیس کی رپورٹ میں۔
پاکستان میں ہر سال ہزاروں اسٹوڈنٹس کیمبرج یونیورسٹی بورڈ کے تحت 'اے' اور 'او' لیول کے امتحانات دیتے ہیں۔ رواں برس 'اے' لیول کا رزلٹ آنے کے بعد پاکستان میں بہت سے طلبا اور ان کے والدین نے گریڈنگ پر احتجاج کیا ہے۔ یہ معاملہ کیا ہے؟ بتا رہی ہیں گیتی آرا انیس۔
پاکستان کی قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد آئینی طور پر تو 90 دن میں عام انتخابات کرانا لازم ہے۔ لیکن آج کل الیکشن میں تاخیر کی باتیں ہو رہی ہیں۔ وہ کیا وجوہات ہیں جن کی وجہ سے الیکشن تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں؟ جانیے گیتی آرا انیس کی رپورٹ میں۔
پاکستان کی قومی اسمبلی کا آج الوداعی سیشن ہوا جس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسمبلی کی تحلیل کے لیے صدر کو سمری بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ پانچ سال میں قومی اسمبلی کی کارکردگی کیسی رہی اور کیا عوامی نمائندے جو توقعات لے کر اسمبلی آئے تھے، وہ پوری ہوئیں؟ جانیے گیتی آرا انیس کی رپورٹ میں۔
پاکستان کی پارلیمنٹ نے حال ہی میں آفیشل سیکریٹ ترمیمی بل پاس کیا ہے جس پر شدید تنقید ہو رہی ہے۔ اس قانون پر تنازع کیا ہے؟ جانیے گیتی آرا انیس کی رپورٹ میں۔
محرم میں عزاداری کی مجالس اور جلوس کی سیکیورٹی فراہم کرنے والوں میں ایسے نوجوان بھی شامل ہوتے ہیں جن کا تعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں سے نہیں ہوتا۔ یہ نوجوان رضار کارانہ طور پر یہ ذمے داری ادا کرتے ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہوتی ہیں۔ ایسی ہی ایک رضا کار سے ملاقات کرا رہی ہیں گیتی آرا انیس۔
برصغیر میں عزاداری کی تاریخ کئی صدیوں پر پھیلی ہے اور اس کی روایات کا تذکرہ لکھنؤ کے بغیر ادھورا ہے۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ عزاداری کے اسلوب کیسے بدلے؟ جانیے گیتی آرا انیس کی اس رپورٹ میں۔
دی اکانمسٹ کی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو مستقبل قریب میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شدید طوفانوں اور خشک سالی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تفصیلات جانتے ہیں گیتی آرا انیس سے۔
پاکستان میں بڑھتی مہنگائی نے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو متاثر کیا ہے۔ تعلیم کا شعبہ بھی اس سے خاصا متاثر ہوا ہے اور اکثر والدین بچوں کی تعلیم پر آنے والے اخراجات میں اضافے سے پریشان نظر آتے ہیں۔ ایسے ہی ایک خاندان کی کہانی لائی ہیں گیتی آرا انیس۔
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں آج سے عالمی معیشتوں کے اتحاد جی 20 کے سیاحت سے متعلق ورکنگ گروپ کا اجلاس ہو رہا ہے۔ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے عوام اس اجلاس کے بارے میں کیا سوچ رہے ہیں؟ دیکھیے گیتی آرا انیس کی اس ویڈیو میں۔
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے صدر سلطان محمود چوہدری کے مطابق بھارت کشمیر میں عالمی معیشتوں کے اتحاد جی 20 کے اجلاس سے وہاں انسانی حقوق کی پامالیوں کو نہیں چھپایا سکتا۔ ان کے بقول وہ جی 20 ممالک سے بات کر رہے ہیں کہ اس اجلاس میں شرکت نہ کریں۔ انہوں نے مزید کیا کہا، جانیے اس ویڈیو میں۔
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی رہنما مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت کا کشمیر میں جی 20 اجلاس منعقد کرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں بنتا۔ وائس آف امریکہ کی نمائندہ گیتی آرا انیس سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جی 20 ممالک کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بنیاد پر اجلاس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔
پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے آج سپریم کورٹ میں ایک اور سماعت ہوئی ہے۔ یہ سماعت ایسے وقت ہوئی جب حکمراں اتحاد کی جماعتیں سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دے رہی ہیں۔ پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت کے باہر ہونے والے احتجاج میں اس وقت کیا صورتِ حال ہے اور آج کی عدالتی کارروائی میں کیا ہوا؟ جانیے اس ویڈیو میں۔
کنزیومر پرائس انڈیکس کے نئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں مہنگائی سری لنکا سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ سری لنکا کے دیوالیہ ہونے کے باوجود وہاں مہنگائی کی شرح 35.3 فی صد ہے لیکن پاکستان میں یہ 36 فی صد سے بھی زیادہ ہے۔ رپورٹ دیکھیے۔
خواتین کے عالمی دن پر پاکستان میں ہونے والے مارچ اور ریلیاں کچھ برس سے کسی نہ کسی تنازع کا شکار ہو جاتی ہیں۔ البتہ اس سے وابستہ کارکن کہتے ہیں کہ حقوقِ نسواں کی تحریک تو پرانی ہے لیکن اس میں شدت اب آئی ہے۔ خواتین کے حقوق کی تحریک میں گزشتہ چند برس میں کیا کچھ بدلا؟ دیکھیے گیتی آرا انیس کی رپورٹ۔
پنجاب کے شہر چکوال کی 'پہلوان ریوڑی' پورے پاکستان میں مشہور ہے۔ پاکستان بھر سے لوگ دیسی گھی اور گُڑ سے بنی یہ ریوڑیاں شوق سے کھاتے ہیں۔ پہلوان ریوڑیاں کیسے تیار کی جاتی ہیں؟ جانیے گیتی آرا انیس کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں گزشتہ ہفتے خاتون سے زیادتی کے واقعے کے بعد شہر کی خواتین خوف کا شکار ہیں۔ واک کے لیے پارک آنے والی خواتین کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ ایف نائن پارک آنے والی خواتین کیا سوچتی ہیں؟ جانیے گیتی آرا انیس کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان کے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ لیکن انہوں نے یہ تسلیم کیا ہے کہ ملکی معیشت مشکلات کا شکار ہے۔ وائس آف امریکہ نے ماہرین سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ یہ مشکلات کیا ہیں اور پاکستان کی معیشت کیسے بحران سے نکل سکتی ہے۔ گیتی آرا انیس کی رپورٹ۔
مزید لوڈ کریں