Naveed Naseem is a multimedia journalist based in Lahore, Pakistan.
پاکستان کے شمالی علاقے اپنے قدرتی حسن کی وجہ سے سیاحوں میں مقبول ہیں۔ ملک کے دیگر حصے بھی اپنے تاریخی اور سیاحتی مقامات کی وجہ سے پرکشش ہیں۔ یہی خوب صورتی دنیا کو دکھانے کے لیے پاکستان کے پہلے سیاحتی ٹی وی چینل 'ڈسکور پاکستان' نے کام شروع کر دیا ہے۔ دیکھیے نوید نسیم کی رپورٹ۔
وفاقی بجٹ پر آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی طرف سے حکومت کو دی گئی سفارشات کو بجٹ میں شامل نہیں کیا گیا، جب کہ ٹیلی کام سیکٹر کے ماہرین کے مطابق، حکومت نے بجٹ سے پہلے ہی سیکٹر کو بہت زیادہ مراعات دے دی تھیں۔
گزشتہ چند دنوں سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں سے بھی ویکسین کی قلت کی شکایات سامنے آ رہی ہیں اور ویکسین سینٹرز کا رُخ کرنے والے افراد کو واپس کیا جا رہا ہے۔
پاکستان موبائل فون اسمبلنگ کی دنیا میں قدم رکھ چکا ہے۔ لاہور کی ایک کمپنی مختلف بین الاقوامی برینڈز کے لیے لاکھوں اسمارٹ فون پاکستان میں تیار کر رہی ہے۔ کم قیمت والے یہ فون مقامی مارکیٹس میں ہی فروخت کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں موبائل فون کیسے بن رہے ہیں؟ دیکھیے نوید نسیم کی رپورٹ میں۔
پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق کے مطابق کرونا وبا نے بچوں کو دو طرح سے متاثر کیا ہے۔ ایک تو وہ بچے ہیں جن میں کرونا وبا کی علامات پائی جاتی ہیں، جب کہ دوسرے وہ بچے ہوتے ہیں جو وبا سے صحت یاب ہونے کے بعد 'کاوا ساکی سنڈروم' سے متاثر ہوتے ہیں۔
پاکستانی حکام اس خدشے کا شکار ہیں کہ اگر کرونا کا پھیلاؤ جاری رہا تو بھارت کی طرح پاکستان میں بھی آکسیجن کی قلت ہو سکتی ہے۔ وی او اے کے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں جانیے کہ کرونا وبا سے شدید متاثرہ مریضوں کے لیے درکار میڈیکل آکسیجن بنتی کیسے ہے اور پاکستان میں اس وقت آکسیجن کی طلب اور رسد کتنی ہے؟
روز مرہ زندگی میں ہمیں گھروں، دفاتر اور فیکٹریوں میں ملازم رکھتے ہوئے زیادہ معلومات نہیں ہوتیں جس سے بعض اوقات جرائم پیشہ افراد کا سامنا بھی ہوتا ہے۔ لیکن اب ایک موبائل ایپ موجود ہے جس سے کسی بھی شخص کو ملازمت پر رکھنے سے پہلے اس کے ماضی کے بارے میں جانا جا سکتا ہے۔ دیکھیے نوید نسیم کی رپورٹ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 24 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک جب کہ 11 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔
پاکستان کے صوبے پنجاب میں ایسی 'فری اسٹائل کبڈی' کھیلی جاتی ہے جس میں کبڈی کے کوئی قواعد و ضوابط اور اصول نہیں چلتے۔ مخالف پہلوان ایک دوسرے پر داؤ پیچ آزمانے کے بجائے تھپڑوں کی بارش کرتے ہیں۔ اس منفرد کبڈی کے مقابلے عموماً دیہی علاقوں میں ہوتے ہیں جس کے بارے میں بتا رہے ہیں نوید نسیم۔
وائس آف امریکہ کی خصوصی سیریز 'انٹرویو 360' کی آخری قسط میں دیکھیے آمنہ مفتی کے ساتھ سارہ زمان کی گفتگو۔
دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی نئی اقسام سامنے آ رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ اقسام پہلے سے موجود وائرس کی نسبت زیادہ مہلک اور خطرناک ہیں۔ وائس آف امریکہ کے نمائندے نوید نسیم نے ماہرین سے پاکستان میں پائے جانے والی اقسام اور ان کے خطرات سے متعلق جاننے کی کوشش کی ہے۔
معروف اداکارہ اور سابق ماڈل عفت عمر کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت میں مزاحیہ پروگرام اس لیے شروع کیا کیوں کہ اس سے زیادہ مزاحیہ حکومت انہوں نے کبھی نہیں دیکھی تھی۔ وائس آف امریکہ کی خصوصی سیریز 'انٹرویو 360' میں دیکھیے عفت عمر سے سارہ زمان کی گفتگو۔
لاہور کے تاریخی علاقے لوہاری گیٹ میں تقسیمِ ہند کے بعد کھلنے والی 'حاجی نہاری' کی دکان آج بھی اپنے منفرد ذائقے کی بدولت مشہور ہے۔ رمضان میں تو یہاں سحری تک نہاری کے شوقینوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ آئیے چلتے ہیں نوید نسیم کے ساتھ لوہاری گیٹ اور دیکھتے ہیں کہ حاجی کی نہاری میں خاص کیا ہے؟
پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف رائٹر اور اداکار واسع چوہدری کا سارہ زمان کے ساتھ انٹرویو دیکھیے وائس آف امریکہ کی خصوصی سیریز 'انٹرویو 360' میں۔
پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سرکاری سطح پر چین میں تیار ہونے والی دو ویکسینز لگائی جا رہی ہیں جب کہ نجی شعبہ روسی ویکسین لگا رہا ہے۔ ان ویکسینز سے متعلق لوگوں کے خدشات کتنے درست ہیں اور کیا کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کو بھی ویکسین لگوانا ضروری ہے؟ جانتے ہیں ڈاکٹر صومیہ اقتدار سے۔
کرونا ویکسین سے متعلق عام تاثر یہ پایا جاتا ہے کہ ویکسین آپ کو وبا سے 100 فی صد محفوظ رکھتی ہے جب کہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔
ماہِ رمضان میں مختلف ثقافتوں اور برادریوں سے تعلق رکھنے والوں کے ذائقے دار پکوان دسترخوان کی زینت بن رہے ہیں۔ ان میں ایک بہاری ڈش گھگنی بھی ہے جو کالے چنوں سے بنائی جاتی ہے۔ یہ ڈش کیسے بنتی ہے اور بہاریوں کے دسترخوان پر اس کی کیا اہمیت ہے؟ دیکھیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں۔
مستنصر حسین تارڑ کی زندگی میں پیش آنے والے دلچسپ واقعات، ان کے تجربات اور کرونا وائرس سے متعلق ان کے نئے ناول پر دیکھیے خصوصی گفتگو 'انٹرویو 360' میں سارہ زمان کے ساتھ۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور گلوکار ابرار الحق کا کہنا ہے کہ یہ حکومت کی ناکامی ہے کہ وہ اپنے کیے گئے کاموں کو لوگوں کے سامنے نہیں لاسکی۔ دیکھیے ابرار الحق کی زندگی، کریئر اور ان کی کامیابیوں کی کہانی۔
کیا آپ نے کبھی ریلوے انجن کو 'یو ٹرن' لیتے دیکھا ہے؟ اور کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان میں آج بھی ٹرینوں کے انجن کا رخ موڑنے کے لیے دہائیوں پرانا طریقہ رائج ہے جس میں ریلوے ملازم اپنے زورِ بازو سے انجن کو گھماتے ہیں۔ دیکھیے لاہور کے ریلوے اسٹیشن سے نوید نسیم کی دلچسپ رپورٹ۔
مزید لوڈ کریں