Naveed Naseem is a multimedia journalist based in Lahore, Pakistan.
پاکستان میں گزشتہ چند برسوں کے دوران کھانا پکانے کا فن اور ہاسپیٹیلیٹی یا میزبانی کا شعبہ پروان چڑھ رہا ہے۔ ملک بھر میں کئی تعلیمی ادارے کلنری آرٹس اور ہوٹل مینجمنٹ میں کورسز اور ڈگری کی پیش کش کر رہے ہیں جس میں نوجوان خاصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ اس شعبے کا مستقبل کیا ہے؟ جانیے نوید نسیم سے۔
سوشل میڈیا پر آج کل ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں پاکستان اور بھارت میں رہنے والے دو سگے بھائی کئی برس بعد ایک دوسرے سے مل رہے ہیں۔ محمد صدیق اور محمد حبیب قیامِ پاکستان کے وقت جدا ہوئے تھے جو 74 برس بعد رواں ماہ کرتارپور میں ملے۔ ان بھائیوں نے ایک دوسرے کو ڈھونڈا کیسے؟ جانیے نوید نسیم کی رپورٹ میں۔
دراوڑ قلعہ
دنیا بھر میں ٹیکنالوجی میں جدت آتی جا رہی ہے اور 'کرپٹو' کی صورت میں ڈیجیٹل کرنسی بھی متعارف کرائی جا چکی ہے۔ البتہ اب اثاثے بھی ڈیجیٹل بنائے جا رہے ہیں جن کی خرید و فروخت نان فنجیبل ٹوکن (این ایف ٹی) کے ذریعے کی جا رہی ہے۔یہ اثاثے کیا ہیں اور کیسے خریدے جاتے ہیں؟ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
اگر کوئی لاہور سے راولپنڈی جائے تو ضلع گجرات کے شہر لالہ موسیٰ میں ملنے والی 'میاں جی کی دال' انہیں یہاں کھینچ لاتی ہے۔ سن 1957 سے جی ٹی روڈ پر ملنے والی دیسی گھی کے تڑکے والی یہ دال پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں مقیم پاکستانیوں میں بھی مقبول ہے۔ دال کی خاص بات کیا ہے؟َ نوید نسیم کی رپورٹ۔
واقعے میں ہلاک ایک طالب علم کی والدہ گل رعنا کہتی ہیں کہ ہم پہلے دن سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہمارے بچوں کے خون کے چھینٹے ان لوگوں کے ہاتھوں پر ہیں جو اس کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔ جن لوگوں نے خون بہایا ہے وہ تو ذمہ دار ہیں ہی لیکن یہ دہشت گرد یہاں تک کیسے پہنچے، ان کو روکنے والا کوئی نہیں تھا کیا؟
پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گرد حملے کو سات برس بیت گئے جس میں 132 طلبہ سمیت 140 زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تاہم ہلاک ہونے والے بچوں کے والدین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ بچوں کے والدین کے نزدیک اس حملے میں کون افراد ملوث تھے؟ جانتے ہیں پشاور سے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان میں دو ہزار کے عشرے کی ابتدا میں جن اسٹارٹ اپس نے اپنے منفرد آئیڈیاز پر کام شروع کیا ان میں سے ایک 'روزی ڈاٹ پی کے' بھی ہے۔ اس ویب سائٹ کے بانی مونس رحمان کے بقول ان کے پلیٹ فارم کے ذریعے اب تک 10 لاکھ سے زائد افراد روزگار حاصل کر چکے ہیں۔
پاکستان میں اسٹارٹ اپس کے فروغ کے لیے حکومتِ پنجاب نے 2012 میں انکیوبیشن سینٹر 'پلان نائن' بنایا تھا۔ اس منصوبے کے تحت اب تک درجنوں اسٹارٹ اپس کامیاب کمپنیوں میں بدل چکے ہیں۔ نوید نسیم ملوا رہے ہیں ایک ایسے ہی اسٹارٹ اپ 'نیئر پیئر' کے شریک بانی سے جو آج اپنا کامیاب بزنس چلا رہے ہیں۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اسٹارٹ اپس اپنے کاروبار کو وسعت دینے اور اس کی کامیابی کے لیے وینچر کیپیٹل فنڈز حاصل کر رہے ہیں۔ وینچر کیپیٹل کیا ہے اور اس کے حصول کے لیے کن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے؟ جانیے نوید نسیم کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں۔
پاکستان میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد فری لانسنگ کے شعبے سے وابستہ ہے۔ نوجوانوں کی فری لانسنگ میں دلچسپی اور کامیابی کو دیکھتے ہوئے حکومت بھی سرکاری سطح پر تربیت فراہم کر رہی ہے۔ حکومت کا فری لانسنگ سکھانے کا پروگرام کیا ہے اور نوجوان اس سے کیسے فائدہ اٹھا رہے ہیں؟ جانیے نوید نسیم کی رپورٹ میں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں برس پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے 20 ہزار 112 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جن میں سے 14 ہزار 872 کیسز لاہور سے سامنے آئے ہیں۔
پاکستان میں موسمِ سرما کی آمد پر پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کے سبب اسموگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ لاہور کی پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ زوالوجی نے ہوا کی آلودگی ناپنے اور اس کے انسانی صحت پر پڑنے والے مضر اثرات کا تعین کرنے کے لیے جدید سینسرز نصب کیے گئے ہیں۔ یہ سینسرز کیسے کام کرتے ہیں۔
پاکستان کے سابق وزیرِ خارجہ خورشید محمود قصوری کا کہنا ہے کہ سابق امریکی وزیرِ خارجہ کولن پاول نے امریکہ میں اعلیٰ ترین عہدوں پر کام کیا جب کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے بھر پور کوششیں کیں۔ خورشید محمود قصوری نے کولن پاول سے متعلق مزید کیا کہا؟ دیکھیے
دنیا بھر میں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو آسان شرائط پر مائیکرو فنانسنگ یا چھوٹے قرضے دیے جاتے ہیں تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کر سکیں۔ پاکستان میں اخوّت نامی ادارہ بلا سود چھوٹے قرضے فراہم کرتا ہے۔ یہ ادارہ کیسے کام کرتا ہے؟ جانتے ہیں نوید نسیم کی رپورٹ میں۔
افغانستان پر قبضے کے بعد طالبان عبوری حکومت کا اعلان کر چکے ہیں جس پر کئی ملک خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔ سینئر صحافی اور تجزیہ کار نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ طالبان کے برسرِ اقتدار آنے سے پاکستان کے خفیہ ادارے بیک وقت خوش بھی ہیں اور تشویش کا شکار بھی جب کہ انتہا پسند جماعتیں بھی خوش ہوئی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے لیے رمیز راجہ کی نامزدگی کے بعد یہ بحث جاری ہے کہ آیا وہ اس عہدے کے لیے مناسب انتخاب ہیں؟ نامزد چیئرمین سے متعلق کرکٹ کے حلقوں میں توقعات اور خدشات دونوں موجود ہیں۔ وائس آف امریکہ کے نوید نسیم نے کرکٹ بورڈ کے دو سابق سربراہان نجم سیٹھی اور ذکا اشرف سے رائے لی ہے۔
پاکستان میں انجینئرنگ کے شعبوں میں خواتین کی تعداد کافی کم ہے۔ لاہور کی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) کی 100 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون پروفیسر ڈاکٹر صائمہ یاسین کیمیکل انجینئرنگ کے شعبے کی سربراہ بنی ہیں۔ تو ان سے جانتے ہیں کہ پاکستان میں انجینئرنگ میں خواتین کم کیوں ہیں؟
افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد پاکستان کے کردار پر بھی بحث ہو رہی ہے۔ پاکستان کے سابق وزیرِ خارجہ سردار آصف احمد علی کہتے ہیں کہ طالبان کی پیش قدمی کے پیچھے نہ پہلے پاکستان کا کوئی ہاتھ تھا اور نہ ہی اب ہے۔ دیکھیے نوید نسیم کی رپورٹ۔
مظفر آباد ٹائیگرز اور میر پور رائلز کے درمیان میچ دیکھنے کے لیے جب اسٹیڈیم کا رُخ کیا تو اسٹیڈیم جانے والے دونوں راستوں پر شدید ٹریفک جام تھا۔ ٹریفک پولیس اہل کار ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں بے بس دکھائی دے رہے تھے۔
مزید لوڈ کریں