پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے جنوبی ضلع بہاولپور میں واقع تاریخی 'قلعہ دراوڑ' سیاحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ادارے 'یونیسکو' کے مطابق 'قلعہ دراوڑ' کی تعمیر بھٹی قبیلے سے تعلق رکھنے والے راجپوت حکمران رائے ججا بھٹی نے نویں صدی میں کرائی تھی۔ سن 1733 میں بہاولپور کے نواب صادق محمد خان اوّل نے اس پر قبضہ کیا تھا۔ بہاولپور کی تحصیل یزمان میں قائم اس تاریخی قلعہ کے بارے میں مزید جانتے ہیں اس فوٹو گیلری میں۔
قلعہ دراوڑ: کھنڈرات میں بدلتا تاریخی ورثہ

1
مٹی کی اینٹوں سے تعمیر کردہ 'قلعہ دراوڑ' کی دیواروں کی اونچائی 30 میٹر ہے۔

2
قلعے کے چاروں اطراف دائرے نما برج موجود ہیں جن کی کُل تعداد 40 ہے۔

3
چھوٹی اینٹوں سے بنے برجوں کو مختلف اور دلکش ڈیزائن سے تعمیر کیا گیا ہے۔

4
قلعے میں اُس دور کی تعمیر کردہ محرابیں آج بھی موجود ہیں۔ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ محرابیں زبوں حالی کا شکار ہیں۔