طالبان کی وزارت امر بالمعروف ونہی عن المنکر کی جانب سے جاری کردہ ایک ہدایت نامے کے مطابق وہ خواتین جو عمر کے لحاظ سے زیادہ نہ ہوں یا جوان ہوں ، اگر ان کا سامنا نامحرم مردوں سے ہو تو وہ آنکھوں کے علاوہ اپنے چہرے کو لازمی چھپائیں۔
محکمہ موسمیات نے بھی ملک بھر میں آئندہ چند روز کے دوران گرمی کی شدید لہر اور لو چلنے کی پیش گوئی کی ہے اور شہریوں کو احتیاط برتنے کا کہا ہے۔
داعش کے بڑھتے ہوئے حملوں کے تناظر میں طالبان کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھنے شروع ہو گئے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی اور جدید انٹیلی جنس کی کمی کے باعث طالبان کو داعش جیسی شدت پسند تنظیم سے نمٹنے کے وسائل درکار ہوں گے۔
افغانستان میں طالبان کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد سے ہزاروں افغان مہاجرین پاکستان آ چکے ہیں۔ ان میں سے کئی پاکستان میں پہلی مرتبہ عید منائیں گے۔ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کی عید کیسی ہوگی؟ اور کیا انہوں نے عید کی تیاریاں کی ہیں؟ آئیے جانتے ہیں نذرالاسلام کی رپورٹ میں۔
پاکستان میں آپ کسی بھی بازار میں کچھ خریدنے جائیں تو دکانوں پر ’چائنا کا مال‘ لازمی ملے گا حتیٰ کہ اب تو دکانوں اور شاپنگ سینٹرز کے نام بھی چینی ناموں پر رکھے جا رہے ہیں۔ کیا اس سے پاکستانی انڈسٹری اور صارفین کو فائدہ پہنچ رہا ہے؟ جانیے نذرالاسلام کی رپورٹ میں۔
ایک سال پر محیط عرصے کے دوران کوئی کیس سامنے نہ آنے پر پولیو فری پاکستان کا خواب پورا ہونے کی امید بر آئی تھی مگر یہ خواب 22 اپریل بروز جمعہ کو روز اس وقت ٹوٹ گیا جب محکمۂ صحت کی جانب سے شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ایک بچے میں پولیو کی تصدیق کی گئی۔
مزار شریف انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں خواتین اور بچے بھی ہلاک ہوئے ہیں جب کہ اب بھی بعض افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
ماہرین کہتے ہیں روایتی طور پر پاکستان کی طاقتور اسٹیبلشمنٹ ہی ملک کی خارجہ پالیسی کا تعین کرتی ہے اور سویلین حکومتوں کے آنے یا جانے سے اس میں کوئی نمایاں تبدیلی کے آثار نہیں دیکھے جا سکتے ہیں۔
اقوام متحدہ نے خوست اور کنڑ میں ہونے والے فضائی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں یوناما نے واضح کیا ہے کہ ان حملوں میں بچے اور خواتین بھی نشانہ بنے ہیں۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ تنازعات میں عام شہریوں کو کبھی بھی ہدف نہیں بنانا چاہیے۔
وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کو جہاں معاشی محاذ میں کئی چیلنجز کا سامنا ہے وہیں نئے وزیرِاعظم نے عندیہ دیا ہے کہ وہ خارجہ پالیسی کو بھی ازسرِ نو ترتیب دیں گے کیوں کہ اُن کے بقول سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کے دوست ممالک بھی ناراض ہیں۔
قومی اسمنلی کے اجلاس سے قبل حکومتی وزرا کا کہنا تھا کہ تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں وہ حزبِ اختلاف میں جانے کے لیے تیار ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کی مستقبل کی سیاست کی بقا اسی میں ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں بطور اپوزیشن لیڈر فعال کردار ادا کریں۔
عمران خان نے ساڑھے تین سال قبل جب ملک کے 30 ویں وزیرِ اعظم کے طور پر عہدہ سنبھالا تھا تو امید کی جا رہی تھی کہ وہ پانچ سالہ مدت پوری کریں گے۔ تاہم اپوزیشن کی جانب سے تحریکِ عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد وہ بھی بحیثیت وزیرِ اعظم اپنی آئینی مدت پوری نہ کر سکے۔
۔ طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے کاشت کاروں کی تمام فصل تلف کردی جائے گی اور ان کے ساتھ شریعت کے مطابق عمل کیا جائے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ٹی ٹی پی کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں کارروائیوں میں تیزی سے اضافہ متوقع تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان کے ارادے اور اہداف کسی سے ڈھکے چھپے نہیں اور وہ افغانستان کو ایک ایسی جگہ بنانا چاہتے ہیں جہاں سے کسی کی فریاد باہر نہ سنائی دی جائے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ طالبان دو گروہ میں تقسیم ہو چکے ہیں۔ دوحہ میں طالبان کا سیاسی دفتر چاہتا ہے کہ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر عالمی برادری کے ساتھ سمجھوتہ کیا جائے جب کہ افغانستان میں موجود قیادت مقامی جنگجوؤں کو ناراض کرنا نہیں چاہتی۔
اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر کو ہراساں کرنے کا واقعہ جمعے کو اس وقت پیش آیا تھا جب کچھ نوجوانوں نے پہلے ان کی گاڑی کا راستہ روکا اور پھر ان سے بدتمیزی کی۔ اس دوران ماروی ملک شیر اور ان کے محافظ زخمی بھی ہوئے۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق روس کے حملے کے بعد 30 لاکھ سے زائد افراد یوکرین چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں جن میں ہزاروں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ لیکن یوکرین میں اب بھی لاکھوں افراد روسی حملوں کے خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ یوکرین میں روسی بمباری کے دوران لوگ کیسے رہ رہے ہیں؟ جانیے وہاں موجود ایک پاکستانی سے۔
مزید لوڈ کریں