گلاب جامن بنانا، پھر لوگوں کو کھلانا۔۔۔ گوجرانوالہ کے جاوید احسان کا خاندانی پیشہ ہے۔ جاوید کا دعویٰ ہے کہ گلاب جامن بنانے کا ان کا فارمولا سب سے الگ ہے اور ان جیسے لذیذ گلاب جامن اب تک کوئی نہیں بنا سکا۔ ان گلاب جامنوں میں ایسی کیا خاص بات ہے جو لوگ دور دور سے خریدنے آتے ہیں؟ دیکھیے اس ویڈیو میں۔
کرونا وائرس کی پابندیوں کے باعث پاکستان میں سیاحت کے شعبے کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اب ملک میں وائرس کے نئے کیسز میں نمایاں کمی کے بعد حکومت نے کئی تفریحی مقامات سیاحوں کے کھول دیئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بداعتمادی کی خلیج بہت وسیع ہو چکی ہے۔ لہذٰا مستقبل قریب میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کا امکان دکھائی نہیں دیتا۔
انسانی حقوق کی تنظیمیں اس واقعے کی مذمت کر رہی ہیں تو وہیں بعض مذہبی حلقوں کی جانب سے ملزم کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر مرے ہوئے تیندوے کی تصویریں وائرل ہونے کے بعد کوہاٹ کے محکمۂ تحفظِ جنگلی حیات کی ٹیم نے علاقے کا دورہ کیا جس کے بعد انہوں نے متعلقہ افراد کے خلاف رپورٹ درج کی۔
پاکستان کے لیے افغانستان کے نمائندۂ خصوصی کے مطابق جب فریقین مذاکرات کی میز پر آئیں گے تو صورتِ حال کا اندازہ ہوگا کہ معاملات حل کرنے کے لیے کتنا وقت درکار ہے۔
پیر کی صبح آنے والے سیلابی ریلے کے باعث دس گھر، مسجد سے ملحقہ دینی مدرسہ، پن بجلی گھر، آبپاشی اور پانی کی ک پائپ لائن کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان حقیقی قیدیوں کی رہائی کے بجائے مبینہ طور پر ان افراد کی رہائی پر بضد ہیں جو منشیات فروشی، انسانی اور خواتین کے حقوق کی پامالی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
حکومت کا کہنا ہے کہ نکالے گئے افراد کو پرکشش 'گولڈن ہینڈ شیک' پیکج دیا جا رہا ہے جس میں 30 سال تک ملازمت کرنے والوں کو 90 تنخواہیں اور دیگر مراعات شامل ہیں۔ لیکن پی ٹی ڈی سی یونین نے اس پیش کش کو مسترد کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ایڈز یا اس سے منسلک بیماریوں کی وجہ سے چھ لاکھ نوے ہزار افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ دنیا بھر میں ایچ آئی وی کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات کو بھی غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں بھی زیادہ بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی آ سکتی ہے۔
مندر کی تعمیر اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن ٹو میں جاری ہے جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ بھی مندر کی تعمیر روکنے کے لیے حکم امتناع کی درخواست خارج کر چکی ہے۔
ماہرين کے مطابق خیبر پختونخوا میں تیزی سے پھیلنے والی بيماريوں ميں سے ايک 'ٹائيفائيڈ' ہے جب کہ کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں سے 60 فی صد مریض ٹائیفائیڈ کا بھی شکار ہیں۔
ٹراؤٹ مچھلی کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ رواں سال ٹراؤٹ مچھلی کی پيداوار بہت اچھی ہوئی ہے۔ اس وقت صرف سوات ميں ايک لاکھ کلو ٹراؤٹ مچھلی دستياب ہے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے خريدار نہیں ہيں۔ ٹراؤٹ فارمز شديد مالی بحران کا شکار ہو گئے ہيں۔
سوات کی ایک ریڈیو پریزینٹر نے کرونا کی وبا پھیلنے کے بعد اپنے اسٹوڈیو کو کلینک میں بدل دیا ہے۔ وہ اپنے پروگرام میں ڈاکٹروں کو بلا کر لوگوں کے طبّی مسائل حل کراتی ہیں۔ کرونا کے خوف سے اسپتال یا کلینک جانے سے کترانے والے شائستہ کے ریڈیو کلینک پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔ مزید دیکھیے اس رپورٹ میں۔
کرونا وائرس کی وجہ سے نہ صرف گلگت بلتستان میں کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گيا ہے بلکہ سياحوں کی جنت کہا جانے والا یہ سارا علاقہ ہی سنسنان ہوگیا ہے۔
پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر پولیو مہم کی معطلی سے لاکھوں بچے پوليو کے قطرے پينے سے محروم ہو چکے ہيں۔ خاص طور پر صوبہ خیبر پختونخوا پولیو وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔
وائرس کے پھیلاؤ کے باعث پاکستان کے مختلف علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاؤن کی تجاویز سامنے آ رہی ہیں۔ گلگت بلستان میں بھی کرونا کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
تجزیہ کاروں کے بقول محمد صادق کئی سال تک کابل میں پاکستان کے سفیر رہے ہیں۔ انہیں خطے کی کافی معلومات ہیں اور ان کے تعلقات بھی ہیں۔ لہذٰا اس کا فائدہ ہو گا۔
پاکستان کے وزیرِ خارجہ نے بھارت کو خبردار کيا ہے کہ اگر اس نے پاکستان پر فضائی حملہ کرنے کی کوشش کی تو اس کا بھر پور جواب ديا جائے گا۔
مزید لوڈ کریں