زلمے خلیل زاد کا یہ بیان اتوار کو افغانستان کے صوبے غور میں ہونے والے ایک خودکش کار بم دھماکے کے بعد سامنے آیا ہے۔ حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
آئی ایم ایف کے مطابق رواں برس پاکستان میں مہنگائی کی شرح دس اعشاریہ دو فی صد تک جانے کا امکان ہے۔ آٹے کے بحران پر فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم کی سپلائی بروقت نہ ہونے کی وجہ سے یہ بحران پیدا ہوا جب کہ حکومت اس کمی کا ملبہ ذخیرہ اندازوں پر ڈال رہی ہے۔
بالا کوٹ اُن شہروں میں شامل تھا جہاں زلزلے کے باعث 90 فی صد گھر تباہ ہو گئے تھے جس کے بعد حکومت نے یہاں 'نیو بالا کوٹ' کے نام سے نیا شہر آباد کرنے کا اعلان کیا تاہم تاحال اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔
ملزم کے والد ارشد محمود کے مطابق ان کا بیٹا دو سال قبل فرانس گیا۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہیں اس واقعے کے بارے میں ہفتے کے روز پتا چلا۔
خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر آف آرکیالوجی اینڈ میوزیم نے پشاور کے ڈپٹی کمشنر کو دو مراسلے بھیجے ہیں جن میں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ بالی وڈ اداکار راج کپور اور دلیپ کمار کے گھروں کو خرید کر محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کیا جائے۔
مبصرین کے مطابق وہ آپس میں طویل جنگ لڑتے رہے ہیں۔ مذاکرات کی میز پر بھی ان کے اپنے اپنے مقاصد ہیں۔ یہاں بھی وہ اپنے اہداف کے حصول کے لیے ایک دوسرے پر سبقت لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور اعلیٰ فوجی حکام کے درمیان گلگت بلتستان کو عبوری طور پر پانچواں صوبہ بنانے کے حوالے سے اتفاق ہوا ہے۔
سابق سفارت کار رستم شاہ مہمند کے مطابق اگر افغان حکومت اور طالبان کے درمیان لڑائی طول پکڑتی ہے تو یہ نہ صرف افغان عوام بلکہ امریکہ اور دوسرے ممالک کے لیے بھی لمحۂ فکریہ ہو گا۔
بھارت کے وزیرِ خارجہ کے مطابق ایک بڑے ترقیاتی شراکت دار کی حیثیت سے بھارت نے افغانستان کے تمام 34 صوبوں میں 400 سے زیادہ منصوبے مکمل کیے۔ افغانستان کے بارے میں بھارت کی پالیسی یکساں رہی ہے۔
افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات پر افغان خواتین نے اپنے خدشات کے اظہار کے ساتھ ساتھ بعض تجاویز بھی پیش کی ہیں۔ افغان خواتین کی نمائندوں کا کہنا ہے کہ طالبان کو اپنا رویہ اور پالیسی بدلنا ہو گی۔
بین الافغان مذاکرات کی افتتاحی تقریب کے موقع پر جب ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے طالبان رہنماؤں سے خواتین کے حقوق کے بارے میں پوچھا تو ان کے جوابات واضح نہیں تھے۔
پاکستان کے سابق وفاقی وزیرِ داخلہ اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کہتے ہیں کہ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے ضروری یے کہ افغان حکومت اور طالبان، دونوں فریقین لچک کا مظاہرہ کریں۔
مبصرین کے مطابق 20 سال میں پہلی بار براہِ راست مذاکرات میں فریقین کو لچک کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ افغان حکومت کی کوشش ہوگی کہ طالبان کو جنگ بندی پر قائل کیا جائے۔
قومی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ریسلر انعام بٹ پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ کے ایک پہلوان خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کا ریسلنگ کا سفر کیسے شروع ہوا اور کن حالات سے گزرتے ہوئے وہ کامیابی کی منزلوں پر پہنچے؟ آئیے انعام بٹ کی کہانی ان ہی کی زبانی جانتے ہیں۔
انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ بورڈ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع، بلوچستان میں کوئٹہ اور سندھ میں کراچی میں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اب اس کا پھیلاؤ پولیو وائرس سے پاک علاقوں میں بھی شروع ہو گیا ہے۔
یہ مذاکرات ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب کابل انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں رکاوٹیں درپیش ہیں۔ ترجمان طالبان سہیل شاہین کے مطابق طالبان وفد پاکستان کی وزارتِ خارجہ کی دعوت پر یہ دورہ کر رہا ہے۔
گلاب جامن بنانا، پھر لوگوں کو کھلانا۔۔۔ گوجرانوالہ کے جاوید احسان کا خاندانی پیشہ ہے۔ جاوید کا دعویٰ ہے کہ گلاب جامن بنانے کا ان کا فارمولا سب سے الگ ہے اور ان جیسے لذیذ گلاب جامن اب تک کوئی نہیں بنا سکا۔ ان گلاب جامنوں میں ایسی کیا خاص بات ہے جو لوگ دور دور سے خریدنے آتے ہیں؟ دیکھیے اس ویڈیو میں۔
کرونا وائرس کی پابندیوں کے باعث پاکستان میں سیاحت کے شعبے کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اب ملک میں وائرس کے نئے کیسز میں نمایاں کمی کے بعد حکومت نے کئی تفریحی مقامات سیاحوں کے کھول دیئے ہیں۔
مزید لوڈ کریں