خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں قائم چلغوزے کی 'آزاد منڈی' 1962 سے قائم ہے۔ جہاں شمالی وزیرستان سے آنے والے چلغوزے کی خرید و فروخت کی جاتی ہے۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب کے بعد سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے پہاڑی سلسلوں میں جانے پر پابندی تھی۔ تاہم چھ سال بعد تاجروں کو چلغوزے چننے کی اجازت دی گئی ہے۔
شمالی وزیرستان: چھ سال بعد چلغوزے چننے کی اجازت

1
چلغوزے کے خوشے اتارنے کا عمل اگست اور ستمبر کے مہینوں میں شروع ہوتا ہے۔ جس کی صفائی میں لگ بھگ دو ماہ لگتے ہیں۔ اس کے بعد یہ مارکیٹ میں دستیاب ہوتے ہیں۔

2
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے چلغوزہ توڑنے کی اجازت نہیں تھی۔ تاہم اس سال فوج کی نگرانی میں تاجروں کو پھل توڑنے کی اجازت ملی ہے۔ جس کے بعد چلغوزے بڑی مقدار میں دستیاب ہیں۔

3
چلغوزے کے کاروبار سے منسلک تاجروں کا کہنا ہے کہ چھ برس میں نہ صرف تاجروں کا بلکہ ملک کا بھی اربوں روپے کے زرِمبادلہ کی مد میں نقصان ہوا ہے۔ البتہ رواں برس ملک میں چلغوزے دستیاب ہوں گے۔

4
ایک تاجر کے مطابق جانی خیل کے پہاڑوں سے چلغوزہ بنوں میں میران شاہ روڈ پر قائم 'آزاد منڈی' میں لانے پر اُن کے 18 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ اُنہیں امید ہے کہ وہ اس کا دو گنا منافع کما لیں گے۔