پاکستان اور بھارت کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جو اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں شدید اسموگ یا آلودگی کی لپیٹ میں ہوتے ہیں۔ اسموگ بہت سے نقصانات کا باعث بنتی ہے تاہم اب اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے پاکستان میں جدید طریقہ متعارف کرایا گیا ہے۔
دھان کی باقیات کو کار آمد بنانے کا جدید منصوبہ

1
کسان عمومی طور پر دھان کی فصل کاشت کرنے کے بعد اس کی باقیات کو جلا دیتے ہیں جس کی وجہ سے فضا آلودہ ہوجاتی ہے۔ صبح کے اوقات میں اس قدر دھند ہوتی ہے کہ کچھ نظر نہیں آتا۔

2
پاکستان کے صوبے پنجاب کی حکومت نے پہلی مرتبہ 15 اضلاع میں دھان کی باقیات کو کار آمد بنانے کی غرض سے رواں برس دو مشینیں متعارف کی ہیں۔ ہیپی رائس اسٹرا چاپر اور ہیپی سیڈر نامی یہ مشینیں دھان کے ٹھکانے لگانے کا کام بخوبی انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

3
رائس چاپر کے ذریعے دھان کی باقیات کو پہلے کاٹا جاتا ہے اور دوسری مشین کے ذریعے اسی وقت زمین میں گندم کی بوائی کی جا سکتی ہے۔

4
ہیپی رائس اسٹرا چاپر نامی مشین کے ذریعے دھان کی باقیات زمین میں بطور کھاد مکس ہونے سے فصل کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔