پاکستان اور بھارت کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جو اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں شدید اسموگ یا آلودگی کی لپیٹ میں ہوتے ہیں۔ اسموگ بہت سے نقصانات کا باعث بنتی ہے تاہم اب اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے پاکستان میں جدید طریقہ متعارف کرایا گیا ہے۔
دھان کی باقیات کو کار آمد بنانے کا جدید منصوبہ

5
صوبائی حکومت کی جانب سے کسانوں کو رواں برس جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 500 مشینیں فراہم کی جا رہی ہیں جب کہ مستقبل میں یہ تعداد 5000 تک لے جانے کا منصوبہ ہے۔

6
روایتی طریقے سے دھان کی کٹائی کے بعد مقامی کاشت کار باقیات کے خشک ہونے تک انتظار کرتے تھے اور بعد میں اسے جلا دیا جاتا تھا جس کی وجہ سے بہت زیادہ اسموگ پیدا ہوتی تھی۔

7
روایتی طریقے سے دوسری فصل کی بوائی میں تقریبا 20 سے 25 دن لگتے ہیں جب کہ نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے یہ وقت بچایا جا رہا ہے۔

8
دھان کی باقیات بطور کھاد زمین میں دوبارہ شامل ہونے سے زمین کی نمی پر بھی کوئی اثر نہیں پڑتا۔ نیز دھان کی کٹائی کے فور بعد گندم لگا سکتے ہیں۔