Nasir Mehmood is a broadcast TV, radio and web journalist reporting from VOA Islamabad
پاکستانی فوج کے تازہ بیان کے مطابق آپریشن شروع ہونے کے بعد سے اب تک 82 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 269 زخمی ہوئے۔ ’آپریشن ضرب عضب‘ میں دیسی ساختہ بم بنانے والی 27 فیکٹریوں، ایک راکٹ ساز اور ایک اسلحہ تیار کرنے والے کارخانے کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں درخواست کی سماعت کرنے والے پانچ رکنی بینچ نے منگل کو پارلیمانی جماعتوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے رائے طلب کی ہے۔
پولیس کی طرف سےمظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج، شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں چلائی گئیں جب کے احتجاج کرنے والے افراد بھی پولیس پر پتھراؤ کرتے رہے اور غلیلوں کی مدد سے اُنھیں نشانہ بناتے رہے۔
انھوں نے بتایا کہ وہ وقت گزاری کے لیے وہاں دو بچوں کو پڑھایا کرتے تھے اور پھر یہ تعداد 32 تک پہنچ گئی۔ ان کے بقول وہ اس دوران ڈیوہ اور مشال ریڈیو کی نشریات سنا کرتے تھے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران نے کہا کہ اُن کی جماعت نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک وزیراعظم استعفٰی نہیں دیتے اُس وقت حکومت کی ٹیم سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
دھرنے کے شرکا کی اکثریت پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مقیم ہے جنہیں دھوپ، گرمی اور بعض اوقات بارش کا سامنا بھی رہتا ہے۔
تجزیہ کار ڈاکٹر اشتیاق احمد کہتے ہیں کہ اس سیاسی معاملے کو جلد از جلد حل کرنا چاہیے تاکہ حکومت کی توجہ باہر کے معاملات پر ہو خاص طور پر بھارت اور افغانستان کے ساتھ تعلقات پر۔"
دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ خاص طور پر جب پاکستانی قیادت بھارت کے ساتھ اچھے ہمسایوں جیسے تعلقات کی خواہاں ہے اعلیٰ ترین سیاسی سطح پر یہ بیان بدقسمتی ہے۔
قومی اسمبلی کی قرارداد میں کہا گیا کہ ملک کا دفاع، جمہوریت اور ترقی سے وابستہ ہے اور پارلیمنٹ آئین و قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے لیے کام کر رہی ہے۔
2005ء سے اب تک 1400 پاکستانی طلبہ وطالبات فلبرائٹ پروگرام کے تحت ڈگریاں حاصل کر چکے ہیں جن میں41 فیصد خواتین شامل ہیں۔
سرتاج عزیز کا کہنا تھا ک ٹیپی میں شامل ملکوں (پاکستان، ترکمانستان، افغانستان اور بھارت) نے دو ماہ پہلے تین معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جس کے بعد اس منصوبے پر بہتر انداز میں پیش رفت ہو سکے گی۔
شمسی توانائی کے استعمال سے پانی کی فراہمی کے منصوبوں سے یہاں کے لوگوں کے کئی دیگر مسائل میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 20 ماہ میں بلوچستان سے پولیو سے متاثرہ پلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
رپورٹ ہونے والے کیسز میں اضافے کے بارے میں پاکستان میں متعلقہ عہدیدار یہ کہہ چکے ہیں کہ اب پہلے کی نسبت زیادہ تعداد میں لوگ اس مرض کی تشخیص کے لیے رجوع کرتے ہیں۔
خیبر پختونخواہ میں پرتشدد کارروائیوں میں حالیہ اضافے کو مبصرین شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کا ردعمل قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایسے مزید واقعات پیش آ سکتے ہیں۔
پولیس کے مطابق ائیر پورٹ پر امریکی شہری کے سفری سامان سے نائن ایم ایم کی پندرہ گولیاں اور ایک میگزین برآمد ہونے پر حراست میں لیا گیا، تاہم بعد میں علاقائی جج نے اُنھیں ضمانت پر رہا کر دیا۔
فضائی آلودگی کی وجوہات بیان کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا تھا کہ اس اضافے میں بہت سے عوامل کارفرما ہیں لیکن اس کا سب سے زیادہ ذمہ دار انسان خود ہے۔
نائب نمائندہ خصوصی الزبتھ جونز نے چودھری نثار سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں خصوصاً انسداد دہشت گردی اور پولیس کے شعبے میں اپنے ادارہ جاتی تعاون اور مدد میں فروغ کے عزم پر قائم ہے۔
یو این ایف پی اے کی پاکستان میں ایک عہدیدار سعدیہ عطا محمود نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ اگر نوجوانوں کے لیے صحیح منصوبے شروع نہ کیے گئے تو تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کہیں تباہی کا باعث نہ بن جائے۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ ان کی جماعت اس بات پر قائل ہو چکی ہے کہ پارلیمنٹ کے فورم کو اہمیت نہیں دی جارہی۔
مزید لوڈ کریں