Nasir Mehmood is a broadcast TV, radio and web journalist reporting from VOA Islamabad
پاکستانی فوج کے ایک سابق لیفٹیننٹ جنرل اور دفاعی امور کے تجزیہ کار طلعت مسعود نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ سکیورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے خلاف کامیابی سے جاری کارروائیاں بھی ڈرون حملوں میں کمی کی ایک بڑی وجہ ہو سکتی ہیں۔
اس سارے معاملے کو خطے میں فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافے کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے پہلے سے انتشار کے شکار مشرق وسطیٰ میں مزید بدامنی کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
شیخ نمر کی موت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال ایک بار پھر پاکستان کے لیے مشکل پیدا کر سکتی ہے۔
جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری اور دیگر منصوبوں کی تکمیل براہ راست صوبے کے امن و امان سے منسلک ہے اور ان کے بقول مسلح افواج یہاں حالات کو معمول پر لانے میں مدد کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گی۔
قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ رینجرز کو جو اختیارات دیے گئے ہیں ان میں انسداد دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے خلاف کارروائیاں کرنا ہے اور ان کے بقول ان چار چیزوں سے "کسی حد تک ہٹنے کی کوشش کی گئی۔"
بحیثیت مجموعی سال 2015ء پاکستانیوں کے لیے دہشت گردی سے محفوظ منزل کی طرف سفر کے لیے ایک بہتر سال ثابت ہوا اور شہریوں نے بھی ماضی کی نسبت تحفظ کے پروان چڑھتے احساس پر قدرے اطمینان کا اظہار کیا۔
ملک میں سیاسی رہنماؤں نے بھی اس ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے روابط اعتماد سازی کے لیے مددد گار ثابت ہوتے ہیں۔
بھارتی وزیراعظم کے دورے سے متعلق جمعہ کو اس وقت پاکستان اور بھارت کے ذرائع ابلاغ میں کھلبلی مچ گئی جب وزیراعظم مودی نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ "میں آج دوپہر لاہور میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کا منتظر ہوں جہاں میں دہلی واپسی پر رکوں گا۔"
چودھری نثار کا کہنا تھا کہ مدرسوں کی رجسٹریشن اور اس میں پڑھائے جانے والے نصاب پر حکومت اور ان مدارس کے منتظمین میں اتفاق ہو گیا ہے اور جو مدرسہ شدت پسندی کی تربیت دینے میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
چودھری نثار نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں میں دہشت گردوں کے مالی وسائل اور ان کے ذرائع کا پتا لگانا بھی ضروری ہے اور اس پر بھی قومی لائحہ عمل کے تحت کام کیا جا رہا ہے۔
کمیٹی کے سربراہ ایڈ روئس کا کہنا تھا کہ پاکستان سب سے زیادہ جوہری ہتھیار رکھنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بننے کی راہ پر گامزن ہے اور اس کے چھوٹے جوہری ہتھیار اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل زیادہ تشویش کا باعث ہیں۔
فضل خان کا کہنا تھا کہ ان کے عزم و ہمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے دو دیگر بچوں کو اب بھی اسی اسکول میں پڑھنے کے لیے بھیج رہے ہیں جہاں انھوں نے اپنا بڑا بیٹا کھویا۔
منصوبے کی تکمیل 2019ء میں متوقع ہے جس سے پاکستان کو یومیہ 1325 ملین مکعب فٹ قدرتی گیس حاصل ہو سکے گی۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھی دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات کی بحالی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
سشما سوراج نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے اُمور خارجہ سرتاج عزیز سے دفتر خارجہ میں ملاقات بعد میڈیا کے نمائندوں کے سامنے اس اہم پیش رفت کا اعلان کیا۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کا ملک دنیا کے لیے دہشت گری کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے جو نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے لیے بھی بڑا مسئلہ ہے۔
اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی مشتبہ حملہ آور خاتون تاشفین ملک کا تعلق پاکستان سے ضرور رہا ہے لیکن ان کا پورا خاندان برسوں پہلے سعودی عرب منتقل ہو چکا تھا۔
پاکستان میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سفیر ہیل کی جنرل راحیل شریف سے یہ پہلی ملاقات تھی۔
افغان عہدیدار نے اپنے اس بیان کی تصدیق کے لیے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے جب کہ پاکستانی عہدیداروں نے ایسے کسی واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد کے ایک بڑے نجی ہوٹل میں منعقدہ نمائش میں اس مرتبہ 1922ء سے لے کر 1980ء کی ساختہ 75 مختلف گاڑیاں شائقین کی توجہ کا مرکز بنیں۔
مزید لوڈ کریں