Nasir Mehmood is a broadcast TV, radio and web journalist reporting from VOA Islamabad
امریکی محکمہ خارجہ نے رواں ہفتے ہی انسانی تجارت سے متعلق 2016ء کی اپنی جاری کی جس میں پاکستان کو بدستور مرد و خواتین اور بچوں کی تجارت کا ایک ذریعہ اور اس کاروبار کا ایک راستہ قرار دیتے ہوئے زیرنگرانی ملکوں کی فہرست میں شامل رکھا گیا ہے۔
فی الوقت اس تنظیم کے چھ مستقل ارکان ہیں جن میں چین، روس، قازقستان، ازبکستان، تاجکستان اور کرغزستان شامل ہیں اور اس تنظیم کا بنیادی مقصد خطے میں اقتصادی اور سلامتی کے معاملات میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
نامور مصنف اور دانشور انور مقصود نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ پڑھے لکھے لوگوں اور فن سے شناسائی رکھنے والوں کو نشانہ بنایا جانا باعث تشویش ہے۔
سابق مشیر خزانہ اور اقتصادی امور کے ماہر سلمان شاہ نے منگل کو وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ یہ اعدادوشمار باعث تشویش ہیں اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے ہی لوگوں میں خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے جس کے لیے اقتصادی ترقی بہت اہم ہے۔
سرتاج عزیز نے بتایا کہ طورخم پر فائرنگ کے حالیہ تبادلے کے سبب سرحد کے قریب 180 خاندانوں کو محفوظ مقامات پر بھی منتقل کیا گیا۔
خواتین کے حقوق کے لیے ایک سرگرم کارکن ربیعہ ہادی کہتی ہیں کہ قانون سازی سے زیادہ معاشرے میں خواتین سے متعلق رویوں کو تبدیل کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔
کابل کیمپ میں ایک دہائی سے زائد عرصے سے مقیم فرزانہ کا کہنا تھا کہ "جب آپ اپنے بچوں کے سامنے کھانا نہ رکھ سکیں تو یہ گولی لگنے سے بھی بدتر ہے۔"
ڈاکٹر صفدر کا کہنا تھا کہ اب تک کے سامنے آنے والے نتائج یہ ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کی طرف کامیابی سے بڑھ رہا ہے اور انھیں توقع ہے کہ یہ ہدف رواں سال حاصل کر لیا جائے گا۔
مسودہ قانون کی سامنے آنے والی شقوں کے مطابق شوہر نافرمانی کرنے پر بیوی کو تنبیہ کے لیے ہلکی سزا دے سکتا ہے لیکن تادیب میں تجاوز پر عورت اپنے شوہر کے خلاف عدالت سے رجوع کر سکتی ہے۔
چودھری نثار کا کہنا تھا کہ افغان طالبان گزشتہ سال کابل کو تنازع سے پاک علاقہ قرار دینے پر متفق ہو گئے تھے لیکن اُن کے بقول مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کر دیا گیا۔
عمران خان نے ایک بار پھر اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو خود کو احتساب کے لیے پیش کرنا چاہیے بصورت دیگر ان کی جماعت سڑکوں پر احتجاج کرے گی۔
کانگریس کے بعض ارکان کے اعتراض کے بعد امریکہ نے پاکستان کو آگاہ کیا کہ اب طیاروں کی خریداری کے لیے پوری رقم پاکستان کو ہی ادا کرنا ہو گی۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جمعہ کو ایوان میں آئیں گے اور ’’آ کر جو قائد حزب اختلاف کی خواہش ہے، پارلیمنٹ کے اراکین کی خواہش ہے اس کا احترام بھی کریں گے۔"
کسی بھی خطے کی تہذیب اور ثقافت کی بقا اسی میں پنہا ہے کہ یہ نسل در نسل منتقل ہو اور اس کی آبیاری کی جاتی رہے۔ اسی خیال کے پیش نظر اسلام آباد میں لوک ورثہ میں بچوں کو مختلف فنون سے روشناس کروانے کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
ان بچوں کو پمز میں جس خصوصی کمرے میں رکھا گیا ہے اس میں مکمل اندھیرا رکھا گیا ہے لیکن اس کے باوجود یہ بچے دن میں ٹھیک رہتے ہیں اور غروب آفتاب کے بعد یہ پوری طرح سے بے حس و حرکت ہو جاتے ہیں۔
اعتزاز احسن نے متفقہ اعلامیے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تجویز کیا گیا ہے کہ احتساب کا عمل جلد شروع ہو اور اس عمل کا آغاز وزیراعظم اور اُن کے خاندان کے خلاف تفتیش سے ہو۔
فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ اگر مناسب ضابطہ کار سامنے نہیں آتا تو عدالت عظمیٰ خود ضابطہ کار وضع کر کے بھی تحقیقات کا آغاز کروا سکتی ہے۔
حزب مخالف نے کمیشن کے ضابطہ کار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں انھیں اعتماد میں نہیں لیا گیا اور پاناما لیکس کے معاملے کے علاوہ دیگر امور کو شامل کرنے سے کمیشن کی کارروائی بلا وجہ طوالت کا شکار ہو گی۔
بچوں پر مبنی جنسی مواد کی تیاری سے متعلق اس سے قبل ملکی قوانین میں کوئی ذکر نہیں تھا لیکن اب اس میں ملوث مجرم کو سات سال قید کی سزا دی جا سکے گی۔
انسانی حقوق کی ایک غیر سرکاری تنظیم کے سربراہ لعل گل لعل نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ایسے جانی نقصان سے بچنے کے لیے اقدام پر سنجیدگی سے توجہ دے۔
مزید لوڈ کریں