ضیاالدین پاکستان کے کئی نامور انگریزی اخبارات سے وابستہ رہے اور وہ کئی اہم عہدوں پر خدمات بھی انجام دے چکے تھے۔
پاکستان اور روس نے 2015 میں 1100 کلو میٹر طویل گیس پائب لائن تعمیر کرنے پر اتفاق کیا تھا لیکن یہ منصوبہ التوا کا شکار ہوتا رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق کہ جبری گم شدگی نہ صرف بین الاقوامی قانون کے تحت ایک ایسا جرم ہے جس میں ریاستی حکام کسی بھی شخص کو حراست میں رکھنے کا انکار کرتے ہیں۔ بلکہ اس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے سے بھی انکار کرتے ہیں۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ ماضی میں سیاسی اور خارجی وجوہات کی وجہ سے کیے گئے فیصلوں سے پاکستان میں انتہا پسندی کو فروغ ملا، مگر اس کے تدارک کے لیے کیے جانے والے اقدامات ناکافی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان ہر معاملے پر تعمیری انداز میں دو طرفہ بات چیت ہوتی رہتی ہے لیکن یہ بات قابلِ افسوس ہے کہ اس معاملے میں ان رابطوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مختلف ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملا علی کالک جنہیں مالا علی کردستانی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے دم، درود کے ذریعے بیمار اور معذور افراد کے علاج کا دعویٰ کر رہے ہیں۔
امیر خان متقی نے اسلام آباد میں ایک ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی اور یورپی یونین کے سفارت کاروں سے ہونے والی ملاقاتوں میں انھیں آگاہ کر چکے ہیں کہ جو اقتصادی امداد وہ ہمیں فراہم کر رہے وہ بہت کم ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کو فوری امداد فراہم نہ کی گئی تو طالبان کے نئی حکومت کی ملک چلانے کی استعداد کار نہایت محدود ہو جائے گی جب کہ ملک میں قحط کا خطرہ بھی بڑھ جائے گا۔
یورپی یونین کے چار رُکنی پارلیمانی وفد نے گزشتہ ہفتے پاکستان کا دورے کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سمیت دیگر سول سوسائٹی کے اراکین سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔
منگل کو اسلام آباد میں اپنے ازبک ہم منصب وکٹر محمودوف کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ مغربی دنیا کی طرح پاس پاکستان کے پاس افغانستان کے ساتھ روابط ختم کرنے کا آپشن موجود نہیں ہے۔
پاکستان میں صحافتی آزادیوں اور صحافیوں کو درپیش خطرات پر نظر رکھنے والی تنظیموں نے ملک میں صحافیوں کو آن لائن ہراساں کرنے اور ملک میں سینسر شپ بڑھنے پر بھی تاشویش کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کی وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کم عمر بچوں کی شادی کی روک تھام سے متعلق 1929 کے قانون کے تحت لڑکیوں کی شادی کے لیے 16 برس کی عمر مقرر کرنے سے ان کو بنیادی تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
پاکستان کے انسانی حقوق کے کارکنوں اور قانونی ماہرین نے ان فیصلوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امکان ظاہر کیا ہے کہ اس سے ملک میں جرگے اور پنچایت کے رواج کی حوصلہ شکنی ہو گی۔
صدر شی جن پنگ کے مطابق چین اور پاکستان اسٹرٹیجک شراکت داری کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ اس وقت دنیا میں غیر معمولی تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔ ان نئے حالات میں پاکستان اور چین کو مزید مضبوطی کے ساتھ مل کر اسٹرٹیجک تعاون کو آگے بڑھانا ہے۔
ایف اے ٹی ایف کے پیرس میں تین روز تک جاری رہنے والے ورچوئل اجلاس کے بعد تنظیم کے صدر ڈاکٹر مارکوس نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان کو تنظیم کی اضافی نگرانی کی فہرست میں برقرار رکھا جائے گا۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ایک بیان کے مطابق اس دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والی ’سرسبز مشرق وسطیٰ‘ (گرین مڈل ایسٹ) کے لیے ہونے والے سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے جب کہ سعودی قیادت سے دو طرفہ اور علاقائی امور پر بھی تبادلۂ خیال بھی کیا جائے گا۔
کانفرنس میں طالبان حکومت کے وفد سمیت، پاکستان اور چین کے وفود سمیت 10 علاقائی ممالک کے نمائندے شریک ہوئے، تاہم امریکہ نے کانفرنس میں اپنا نمائندہ نہیں بھیجا جس کی وجہ تیکنیکی مسائل بتائی گئی تھی۔
پاکستانی عہدیداروں سے ملاقات کے بعد ایک وڈیو بیان میں امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک ایسا مستحکم اور شراکت داری پر مبنی افغانستان سب کے مفاد میں ہے جو دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناگاہ نا بن سکے
امریکی نائب وزیرِ خارجہ ایسے وقت میں پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں جب اسلام آباد اور واشنگٹن کے تعلقات میں افغانستان میں طالبان حکومت کے آنے کے بعد سرد مہری پائی جاتی ہے۔
پاکستان کے وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ یہ بل ری پبلکن سینیٹرز کے ایک گروپ کی طرف سے پیش کیا گیا ہے جن کا افغانستان سے متعلق مخصوص مؤقف ہے۔ وہ امریکہ کی بعض پالیسیوں پر تنقید بھی کرتے رہے ہیں۔
مزید لوڈ کریں