بلوچستان میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی سماجی کارکن ثنا درانی نے ویڈیو اسکینڈل کے مجرموں کو کم سزا پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تربت کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں اس وقت پیش آیا جب مزدور مقامی ٹھیکید ار کے گھر میں سو رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے مکان میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی۔
پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں کے تاجر دونوں ملکوں کے درمیان اکثر سفر کرتے ہیں۔ لیکن حکومتِ پاکستان کی افغان شہریوں اور مہاجرین سے متعلق پالیسی کی وجہ سے پاکستانی تاجر بھی پریشان ہیں۔ انہیں خدشہ ہے کہ ویزہ کی شرط سے ان کا کاروبار متاثر ہوگا۔ چمن سے مرتضیٰ زہری کی رپورٹ۔
قلات ڈویژن کے ایک اعلٰی عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وائس آف امریکہ کو بتایا کہ وڈھ میں فریقین کی جانب سے تاحال ایک دوسرے پر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
اتحاد اہلسنت بلوچستان نے مستونگ واقعے کے خلاف یکم اکتوبر کو بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی ہے۔
صدام حسین نے بتایا کہ دھماکے کے مقام پر ہر طرف لاشیں ہی لاشیں تھیں۔ زخمیوں کو لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال منتقل کر رہے تھے۔ وہ بھی اپنے رشتہ داروں کو تلاش کرنے میں مصروف ہو گئے
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں لگ بھگ چار دہائیوں سے مقیم افغان پناہ گزین غلام سخی پاکستان میں حالیہ مہنگائی سے پریشان ہیں اور واپس اپنے وطن جا رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ افغانستان میں معاشی حالات جتنے بھی خراب ہیں لیکن وہاں مہنگائی نہیں ہے۔ مرتضیٰ زہری کی رپورٹ۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے ہفتے کو مبینہ طور پر اغوا ہونے والے چھ فٹ بالر تاحال بازیاب نہیں کرائے جا سکے۔ فٹ بالرز کے لواحقین اور سماجی کارکنوں نے پیر کو ان کی بحفاظت واپسی کے لیے سوئی میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔
وڈھ شہر میں گزشتہ 13 روز سے جاری جھڑپوں کے باعث بازار بند ہیں اور علاقے میں غذائی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ متعدد خاندان خوف سے علاقے سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔
بلوچستان میں ایران سے اسمگل ہونے والا پیٹرول کھلے عام دستیاب ہے۔ عام پیٹرول کے مقابلے میں اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول کم قیمت پر دستیاب ہوتا ہے۔ لیکن یہ پیٹرول مختلف پمپس تک کیسے پہنچتا ہے؟ جانیے ایک ڈرائیور کی زبانی مرتضیٰ زہری کی اس رپورٹ میں۔
بلوچستان میں ریاستی اداروں پر لوگوں کو لاپتا کرنے کے الزامات بڑھ رہے ہیں۔ تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق اگست کے دو ہفتوں میں صوبے بھر سے 31 افراد لاپتا ہوئے جن میں 12 طالب علم ہیں۔ پاکستانی ادارے ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ مزید تفصیل مرتضیٰ زہری کی اس ویڈیو میں۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے انوارِ الحق کاکڑ کی بطورِ نگراں وزیرِ اعظم تعیناتی پر جہاں بعض حلقے تنقید کر رہے ہیں وہیں عوام ملا جلا ردِ عمل دے رہے ہیں۔ بلوچستان کے عوام اس تعیناتی کو کیسے دیکھتے ہیں اور انہیں انوار الحق کاکڑ سے کیا امیدیں ہیں؟ جانیے مرتضیٰ زہری کی اس رپورٹ میں۔
انوار الحق کاکڑ پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا (سینیٹ) کے رکن بھی ہیں۔ وہ نہ صرف بلوچستان کی سیاست میں انتہائی متحرک رہے ہیں بلکہ سیاسی حلقوں میں انہیں اسٹیبلشمنٹ کے قریب بھی سمجھا جاتا ہے۔
سماجی رہنما حمید نور کہتی ہیں اسکول ٹیچر عبدالرؤف نے پہلے ہی دن علماء کے سامنے اپنی صفائی پیش کی تھی اور وہ اگلے روز جرگے میں جانے کے لیے بھی تیار تھے، تو ان کا یہی عمل ان کی بے گناہی کا ثبوت ہے۔
ماضی میں بھی کوئٹہ میں آباد ہزارہ کمیونٹی کے افراد کو فرقہ وارانہ واقعات میں نشانہ بنا کر قتل کرنے کی وارداتیں ہوتی رہی ہے ہیں۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران ان واقعات میں واضح کمی آئی تھی۔
بلوچستان میں اس سال بھی مون سون کی بارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ خاران اور واشک کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جہاں سینکڑوں مکانات جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔ ان علاقوں میں گندم، پیاز اور کھجور کی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ تفصیلات بتا رہے ہیں مرتضیٰ زہری۔
خاران اور واشک کے سیلاب متاثرین نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ وہ گزشتہ 3 روز سے کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جب کہ ان علاقوں میں گندم، پیاز اور کھجور کی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
وڈھ میں مینگل قبیلے کے دو مسلح گروپ ایک ماہ سے مورچہ بند ہیں جب کہ علاقے میں ایمرجسنی نافذ کردی گئی ہے۔
پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کی صبح نامعلوم دہشت گرد ژوب کینٹ پر حملہ آور ہوئے۔
سالم بلوچ کے کزن بیبرگ امداد نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ چار جولائی کو سیکیورٹی فورسز کے اہل کار پانچ گاڑیوں پر آئے اور دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور سالم بلوچ کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔
مزید لوڈ کریں