مرتضٰی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ وہ میسی سے ملنے کا خواہشمند ہے۔
ڈاکٹر نعیم درانی سول ہسپتال کوئٹہ کے چیف میڈیکل آفیسر کے مطابق شہر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے افراد کی بڑی تعداد کو سول ہسپتال لایا جا رہا ہے۔
محمد شعیب انجمن خطاطی بلوچستان کے رکن ہیں کا کہنا ہے کہ خطاطی کا یہ کام دب رہا ہے لوگ اس کام سے دور ہو رہے ہیں، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اس کام کو دوبارہ اس کا مقام ملے اس نمائش میں زیادہ تر کام نوجوان خطاطوں کا ہے جو بہت ہی اچھا ہے۔
’’سنگرگ ‘‘فارسی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب پتھر پکڑنا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق اٹھارہویں صدی میں جب ہزارہ قوم افغانستان سے ہجرت کر کے کوئٹہ آئی تو وہ تب سے یہاں پہاڑ کے دامن میں یہ کھیل کھیل رہے ہیں۔
بلوچستان کے محکمہ ثقافت کے عہدیدار عبداللہ جان کہتے ہیں کہ صوبے میں میوزک اکیڈمی بنانے کا ارادہ ہے مگر اس سلسلہ میں فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے گوادر کے مقامی لوگوں کو خدشہ ہے کہ یہاں باہر سے آنے والے لوگوں کی آبادی زیادہ ہونے سے مقامی آبادی اقلیت میں بدل جائے گی۔
قدرتی آفات سے نمٹنے والے صوبائی ادارے (پی ڈٰی ایم اے) کے ڈائریکٹرعطا اللہ بلوچ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ متاثرہ افراد میں مکانات کی تقیسم کا سلسلہ کوٹہ سسٹم کے تحت عمل میں لایا جا رہا ہے۔
نصیر رند نے اس شعبے میں باقاعدہ تعلیم حاصل کی ہے اور کہتے ہیں کہ نوجوان منفرد اور حقیقی موضوعات پر فلمیں بنا رہے ہیں۔
تحریک کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد بلوچستان میں صنفی امتیاز کے خاتمے کی جدوجہد کرنا ہے اور’تحریک‘ کا کسی سیاسی یا غیر سرکاری تنظیم سے کوئی واسطہ نہیں۔