سابق وزیرِ اعظم نواز شریف علاج کی غرض سے لندن میں قیام پذیر ہیں اور پاکستان کی حکومت نے انہیں وطن واپس لانے کے لیے برطانوی حکومت کو خط بھی ارسال کیا ہے۔
انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری کہتی ہیں جمہوریت میں یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ لوگوں کو اٹھا کر لے جائیں اور لوگ لاپتا ہوجائیں۔ اُن کے بقول جبری گمشدگیوں سے متعلق بل جلد منظور ہو جائے گا۔
پاکستان کی وزارتِ صحت نے گزشتہ ہفتے نجی شعبے کو ویکسین کی خریداری کی اجازت دی تھی جس کے بعد یہ تاثر پیدا ہوا تھا کہ حکومت شہریوں کو مفت ویکسین فراہم کرنے کے وعدے سے دست بردار ہو گئی ہے۔
سرکاری ملازمین کی یونین کے رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے اعلان کیا کہ گریڈ ایک سے 19 تک کے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فی صد کے عارضی اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
حزبِ اختلاف کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) نے آرڈیننس کو حکومتی بدنیتی قرار دیتے ہوئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں نامنظوری کی قراردادیں بھی پیش کر دی ہیں۔
حزبِ اختلاف کے شدید احتجاج اور شور شرابے کے دوران بل پر بحث کے آغاز میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات میں شفافیت اور ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ اس لیے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا گیا اور آئینی ترمیم بھی لائی گئی ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان اقتدار سے الگ ہونے کا ایک باعزت موقع گنوا دیا ہے جب کہ تحریک انصاف کے وزرا اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہ وہ پارلیمنٹ سے استعفوں کے اپنے فیصلے پر عمل نہیں کر سکے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بدعنوانی میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کہتے ہیں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں اُس وقت کا ڈیٹا شامل کیا جب اُن کی حکومت نہیں تھی۔
حکومت نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب حزبِ اختلاف کی جماعتوں اور حکمران جماعت کے درمیان سیاسی کشیدگی میں شدت برقرار ہے۔
پیر کو مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے علاوہ تحریکِ عدمِ اعتماد کی تجویز کی بھی مخالفت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کے فیصلے سے اُن کی پارٹی کا نقصان ہو گا۔
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس ایسے وقت میں بلائے گئے ہیں جب حزبِ اختلاف کی قیادت اور حکومتی رہنماؤں کے درمیان تناؤ پایا جاتا ہے۔
پی ڈی ایم کی قیادت منگل کو ایک ایسے وقت الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کر رہی ہے، جب حکمران جماعت تحریک انصاف کے پارٹی فنڈنگ کے مقدمے کی سماعت ہونے جا رہی ہے۔
آر ایس ایف نے پاکستان کی حکومت سے کہا ہے کہ دو برطانوی میڈیا گروپس کی اردو سروسز کے صحافیوں کو انٹرنیٹ پر دھمکانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے۔
برآمد کنندگان اور صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس آئندہ چھ ماہ کے برآمدی آرڈرز موجود ہیں اور اضافی آرڈرز کے حصول کے لئے وہ اپنی استعداد و گنجائش میں اضافہ کر رہے ہیں۔
ڈیجیٹل رائٹس کے لیے کام کرنے والے بھی 'واٹس ایپ' کی جانب سے اس تبدیلی کو ڈیٹا پروٹیکشن کے اصولوں میں تبدیلی نہ لانے کے وعدے کی خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں۔
ملک بھر میں بجلی کے ترسیلی نظام کے معطل ہونے کی وفاقی سطح پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔ وزارتِ توانائی کی جانب سے ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ گدو پاور پلانٹ کے ٹرپ کرنے کی وجہ سے ٹرانسمیشن کا نظام بیٹھا۔
ضیاء اللہ لانگو کہتے ہیں کہ مچھ میں ہزارہ برادری کے افراد کے قتل کا واقعہ سفاکانہ دہشت گردی ہے اور ان واقعات میں دشمن ہمسایہ ممالک ملوث ہیں۔ جنہیں مقامی سطح پر بھی حمایت حاصل ہے۔
وزیرِ داخلہ بلوچستان ضیا اللہ لانگو کہتے ہیں کہ مچھ واقعے میں ہلاک ہونے والے 11 کان کنوں میں افغان شہری شامل ہیں۔ جن میں سے تین میتوں کی حوالگی کی افغان قونصل خانے نے پاکستان سے درخواست کی ہے۔ جس کا قانونی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ مزید جانیے وائس آف امریکہ کے ساتھ ضیا اللہ لانگو کی خصوصی گفتگو میں
سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے قطر کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔کونسل کے سربراہی اجلاس میں معاہدے کے بعد سعودی عرب، یو اے ای اور کویت نے قطر کے ساتھ زمینی، فضائی اور بحری سرحدیں کھول دی ہیں
مزید لوڈ کریں