وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے شہباز شریف کی اس تجویز کو مسترد کیا ہے، تاہم سیاسی تجزیہ کاروں کے نزدیک موجودہ حالات میں شہباز شریف کا یہ بیان اہمیت کا حامل ہے۔
سیاسی و عسکری رہنماؤں کا اجلاس ایسے وقت میں ہوا ہے جب افغانستان کی صورتِ حال بحران کی شکل اختیار کیے ہوئے ہے اور پاکستان کی سیاسی قیادت خطے کی صورتِ حال پر متفقہ پالیسی اپنانے پر زور دے رہی ہے۔
تحریکِ انصاف کی حکومت 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں قائم ہوئی تھی۔ عمران خان نے 18 اگست 2018 کو وزیرِ اعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔
مبصرین کہتے ہیں پے در پے حملوں سے چین کی جانب سے پاکستان میں اپنے شہریوں اور جاری راہداری منصوبوں پر تشویش بڑھ رہی ہے جس کا اب بیجنگ اعلانیہ اظہار کر رہا ہے۔
وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق شہید بے نظیر آباد، میر پورخاص اور گلگت بلتستان کا پانی 100 فی صد غیر محفوظ ہے۔ جب کہ ملتان 94، کراچی 93، بدین 92، بہاولپور 76، سرگودھا 83، حیدرآباد 80، مظفر آباد 70 اور سکھر کا 67 فی صد پانی مضر صحت ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) حکمتِ عملی کے تحت دو رخی بیانیے اپنائے ہوئے ہے تاکہ پارٹی کے اندر موجود مفاہمت اور مزاحمت، دونوں سوچ رکھنے والے رہنماؤں کو ساتھ چلایا جاسکے۔
صوبے کے نائب گورنر، حاجی نبی براہوی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی۔ انھوں نے بتایا کہ طالبان شہر پر قابض ہو گئے ہیں، جب کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے صوبہ نمروز کے ضلع دلارام کی جانب پسپائی اختیار کر لی ہے
دفاعی او سیاسی امور کے مبصرین کا کہنا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتِ حال اور چین امریکہ تعلقات میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے تناظر میں سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کے مستعفی ہونے کی خبر غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔
گلگت بلتستان کی اسمبلی نے مارچ میں ایک قرار داد متفقہ طور پر منظور کی تھی جس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس علاقے کو عبوری صوبے کا درجہ دینے کے لیے درکار قانون سازی کرے تاکہ پارلیمنٹ اور دیگر وفاقی اداروں میں بھی اس علاقے کو نمائندگی مل سکے۔
پاکستان کے سابق سفارت کار آصف درانی کہتے ہیں کہ اگر سرحد پر لوگوں کو زیادہ عرصے تک روکا جاتا تو انسانی المیہ جنم لے سکتا تھا۔ پاکستان کے اس اقدام کو دنیا کیسے دیکھتی ہے اس سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ موجودہ وقت میں کوئی انسانی المیہ جنم نہ لے۔
اس وقت 9179 پاکستانی غیر ملکی جیلوں میں قید ہیں جن میں سے 2495 سعودی عرب اور 1600 سے زائد متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں ہیں۔
وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پیر کو اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ملک میں کرونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم ڈیلٹا وائرس کے اثرات سامنے آ رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم پاکستان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ اگر افغانستان میں صورتِ حال خراب ہوئی تو اس مرتبہ پاکستان افغان پناہ گزینوں کو قبول کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ ان کا بندوبست بین الاقوامی قوتوں کو افغانستان کے اندر ہی کرنا ہو گا۔
معید یوسف کہتے ہیں پاکستان نے بارہا یہ کہا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کا انخلا ذمہ دارانہ ہونا چاہیے لیکن امریکہ کا افغانوں کے درمیان کسی سمجھوتے کے بغیر جانا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔
پاکستان کی حکومت و عسکری حکام کا اندازہ ہے کہ ہمسایہ ملک میں شورش میں اضافے یا خانہ جنگی کے نتیجے میں پانچ سے سات لاکھ پناہ گزین پاکستان آ سکتے ہیں۔
قومی سلامتی کا اجلاس حزبِ اختلاف کی قیادت کے مطالبے پر طلب کیا گیا تھا۔ اجلاس میں افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلا اور اس کے پاکستان پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔
اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں سیاسی قائدین کا یہ بند کمرہ اجلاس یکم جولائی کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ اس اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کمیٹی کے رکن وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔
جمعہ کو ایف اے ٹی ایف نے پیرس میں منعقدہ اپنے پانچ روزہ اجلاس کے اختتام پر پاکستان کو گرے لسٹ یعنی نگرانی کی فہرست میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ایف اے ٹی ایف کے صدر نے پاکستان کے قانونی نظام میں بہتری لانے کے اقدامات کو سراہا، مگر ان کا کہنا تھا اس کے باوجود پاکستان عالمی سطح پر ایف اے ٹی ایف کے معیار پر پورا نہیں اتر پایا ہے۔
ڈیجیٹل رائٹس کے لیے کام کرنے والے شہزاد احمد کہتے ہیں کہ ٹک ٹاک کے ساتھ حکومت و عدالت کی جانب سے روا رکھے گئے اس سارے عمل سے وہ مطمئن نہیں کیوں کہ اسی طریقے سے فیس بک اور ٹوئٹر کو بھی پابندیوں کہ زد میں لایا جائے گا جو کہ شخصی آزادیوں کو محدود کرے گا۔
مزید لوڈ کریں