ڈیجیٹل رائٹس کے لیے کام کرنے والے شہزاد احمد کہتے ہیں کہ ٹک ٹاک کے ساتھ حکومت و عدالت کی جانب سے روا رکھے گئے اس سارے عمل سے وہ مطمئن نہیں کیوں کہ اسی طریقے سے فیس بک اور ٹوئٹر کو بھی پابندیوں کہ زد میں لایا جائے گا جو کہ شخصی آزادیوں کو محدود کرے گا۔
سینیٹر لنزی گراہم نے منگل کو اپنی ٹوئٹس میں امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان سے رابطہ کرنے میں ہچکچاہٹ کو 'حیرت انگیز' قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ افغانستان سے انخلا کرتے ہوئے پاکستان کو نظر انداز کرنے کا نتیجہ تباہی کی صورت میں نکل سکتا ہے۔
ماہرِمعیشت ڈاکٹر اکرام الحق کہتے ہیں کہ مؤخر ادائیگیوں پرتیل کے حصول سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم رکھنے میں وقتی طور پر مدد ملے گی لیکن اس سے تیل کی قیمت یا ٹیکس کی وصولی پر کوئی اثر نہیں ہو گا
مبصرین کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے خاطر خواہ سفارت کاری کے بجائے امریکہ اور چین پر زیادہ انحصار کیا ہے
بلوچستان کے وزیرِ داخلہ کے مطابق ایران کے ساتھ سرحد پر سیکیورٹی فورسز مستعد ہے اور پاکستان کی طرف سے سرحد بالکل محفوظ ہے۔ وفاقی حکومت نے ایک خط کے ذریعے بلوچستان حکومت کو ایران کے صدارتی انتخابات کے موقعے پر سرحد پر امن و امان کے بہتر انتظامات کرنے کے ہدایت کی تھی۔
پاکستان کے معاشی سروے کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کرونا وائرس کی خطرناک صورت حال اور عالمی پابندیوں کے باوجود 2لاکھ 24 ہزار پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار ملا۔
عمران خان نے کہا کہ انہوں نے کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ اس معاملے پر گفتگو کی ہے اور انہیں اس مسئلے کی اہمیت اور سنگینی کا احساس ہے۔
بجٹ سیشن میں اپوزیشن کے ڈیسک بجانے سے پریشان شوکت ترین کی الجھن کو کم کرنے کے لیے ساتھی وزیر شفقت محمود نے انہیں کانوں میں ہیڈ فون لگانے کا مشورہ دیا۔ تو وزیرِ خزانہ کے لیے تقریر کرنے میں کچھ آسانی ہوئی۔ البتہ بجٹ تقریر میں شامل اردو کے مشکل الفاظ نے انہیں اختتام تک پریشان رکھا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کا یہ تیسرا بجٹ ہے جو قومی اسمبلی میں جمعے کو منظوری کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ وزیرِ خزانہ شوکت ترین کابینہ سے منظوری کے بعد بجٹ پہلے قومی اسمبلی میں پیش کریں گے بعد ازاں یہ سینیٹ میں جائے گا۔
وزیر خزانہ کے مطابق ترسیلات زر پاکستان کی معیشت کے لیے بڑا سہارا ثابت ہوئے جو کہ ریکارڈ 26 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں اور رواں مالی سال کے اختتام پر 29 ارب ڈالر تک پہنچنے کا اندازہ ہے۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق چاول کی بین الاقوامی برآمد سے بھارت کو سالانہ 6.8 ارب ڈالر حاصل ہوتے ہیں جب کہ پاکستان اس مد میں سالانہ 2.2 ارب ڈالر کماتا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی کابینہ کے رکن نثار کھوڑو نے 'این ای سی' کے منظور کردہ بجٹ اہداف میں اُں کے بقول سندھ کو نظر انداز کیے جانے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے این ای سی کی کارروائی پر اختلافی نوٹ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت معاشی اشاریوں کے مثبت ہونے کو بڑی پیش رفت کے طور پر بیان کر رہی ہے۔ تاہم حزب اختلاف حکومت کے ان معاشی اعداد و شمار کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔
کشمیر کے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ان کے پاس انتخابات کو ملتوی کرنے کے اختیارات نہیں البتہ انتخابی عمل میں حفاظتی تدابیر کو اپنایا جائے گا۔
وفاقی وزیرِ برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری کہتے ہیں کہ وقت چوں کہ کم رہ گیا ہے تو سعودی عرب کے لیے رواں سال معمول کے مطابق حج کا انعقاد ممکن نہیں ہو گا۔ سعودی عرب اس وقت محدود تعداد میں ہی انتظامات کر سکے گا۔ البتہ حجاج کی تعداد اور قواعد و ضوابط کیا ہوں گے اس بارے سعودی عرب نے واضح نہیں کیا۔
پاکستان کے وفاقی وزیرِ برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری کہتے ہیں کہ رواں سال حج کے حوالے سے سعودی عرب نے تاحال واضح پالیسی کا اعلان نہیں کیا۔ البتہ حکومت محدود تعداد میں عازمین کو حج کے لیے بھیجنے کے انتظامات کی تیاری کر سکتی ہے۔
قومی اسمبلی اس قانون کی پہلے ہی منظور کر چکی ہے۔ ایوان بالا سے منظوری کے بعد سی پیک اتھارٹی کو مستقل قانونی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے ویکسین لگوانے کے اہل افراد کی درجہ بندی کے خاتمے کا فیصلہ ملک میں ویکسین کی دستیابی میں اضافہ اور صوبوں میں اس کی استعداد بڑھنے پر کیا گیا ہے۔
مبصرین کے مطابق، شہباز شریف کے لیے حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے اختلافات کو دور کرنا آسان نہیں ہو گا، کیوں کہ اصل مسئلہ مسلم لیگ (ن) کا بیانیہ ہے۔ پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ سے باہر سیاست میں بہت فرق ہوتا ہے۔
حکومت کی جانب سے کاروبار کھولنے کا فیصلہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں ٹھیراؤ اور وبا سے متاثرہ افراد کی شرح اور اموات میں کمی کو دیکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔
مزید لوڈ کریں