نیویارک میں پاکستانی وزیر خارجہ جی 77 اور عالمی امن و سلامتی کے موضوع پر اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کے مباحثے میں شرکت کے علاوہ واشنگٹن ڈی سی بھی جائیں گے جہاں وہ حکومتی حکام، امریکی کانگرس کے ممبران، پاکستانی کمیونٹی اور کاروباری افراد سے ملاقاتیں کریں گے۔
اگرچہ حکومت کی معاشی ٹیم دیوالیہ ہونے کے خدشات کو مسترد کرتی آرہی ہے تاہم ملک کے زرِمبادلہ کے ذخائر گزشتہ چار سال کی کم ترین سطح 7 ارب ڈالر تک گرگئے ہیں اور اسے بیرونی ادائیگیوں میں بظاہر مشکلات کا سامنا ہے۔
پی ٹی آئی اپنا مطالبہ نہ ماننے کی صورت اکثریت رکھنے والی دو صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بات بھی کررہی ہے۔
کراچی کی بندرگاہ پر درآمدی پیاز، ادرک اور لہسن کے سیکڑوں کنٹینرز آ چکے ہیں لیکن بینکوں کی جانب سے ضروری دستاویزات کی عدم فراہمی کے باعث انہیں درآمد کنندگان کے حوالے نہیں کیا جا رہا۔
سیاسی مبصرین سمجھتے ہیں کہ سیاسی قیادت کو مل بیٹھ کر ہی سیاسی مسائل کا حل نکالنا چاہئے اور یہی راستہ ملک میں جمہوریت کی پائیداری اور اداروں کی مضبوطی کا باعث بنے گا
مصدق ملک نے کہا کہ روس پاکستان کو تیل کے نرخوں پر اتنی ہی رعایت ہی دے گا جو کہ وہ دنیا کے کسی اور ملک کو دے رہا ہے
یہ دورہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب جنوبی ایشیائی ممالک موسمِ سرما کے آتے ہی گھریلو گیس کی سپلائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مشکلات کا شکار ہیں۔ دوسری جانب توانائی کی مد میں ادائیگیوں کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پانا بھی ایک چیلنج ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق کابل میں ہونے والی اس ملاقات میں افغان وزیر معدنیات اور پیٹرولیم شہاب الدین دلاور بھی موجود تھے۔ پاکستان کے نمائندۂ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
آرمی چیف کی تقرری کے بعد ملک میں گزشتہ ایک ماہ سے جاری ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہوا ہے لیکن عمران خان اپنے پروگرام کے مطابق لانگ مارچ کو لے کر راولپنڈی میں جمع ہو رہے ہیں۔
پاکستان کے سیاسی اور قانونی حلقوں میں اب یہ بحث جاری ہے کہ کیا صدرِ مملکت وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر من و عن عمل کرتے ہوئے سمری پر دستخط کر دیں گے یا اس معاملے میں ایک بار پھر کوئی پیچیدگی سامنے آ سکتی ہے۔
اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے اجلاس کا ون پوائنٹ ایجنڈا تھا جس میں اہم عہدوں پر ہونے والی تقرریوں پر بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے مکمل یقین دہانی کروائی ہے کہ وزیراعظم جو بھی فیصلہ کریں گے ہم ان کے ساتھ ہیں۔
یہ تفصیلات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت ختم ہونے میں چند ہی دن باقی ہیں اور وہ 29 نومبر کو اپنے منصب سے ریٹائر ہو جائیں گے۔
پاکستان میں فوج کے نئے سربراہ کے تقرر پر ذرائع ابلاغ اور عوامی مباحثوں میں صدر کے اختیارات کا تذکرہ بھی ہو رہا ہے۔ یہ تذکرہ اس وجہ سے زبانِ زد عام ہےکیوں کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی کا تعلق حزبِ اختلاف کی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے ہے جب کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے صدر ہیں۔
پاکستان میں حکمراں اتحاد اسے عمران خان کا ایک اور یوٹرن قرار دے رہا ہے جب کہ عمران خان کا یہ کہنا ہے کہ جب سے وہ سیاست میں آئے ہیں، امریکہ سمیت دیگر ملکوں کے ساتھ برابری کی سطح پر باوقار تعلقات کے خواہاں رہے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس میں شرکت کے لیے مصر گئے تھے جہاں سے وہ بدھ کو نجی پرواز کے ذریعے اچانک لندن روانہ ہوگئے تھے۔
سینیٹ کی 14 رکنی خصوصی کمیٹی مبینہ ویڈیو لیک معاملے کی تحقیقات کرے گی جس کا پہلا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کی ساری سیاست آرمی چیف کی تعیناتی کے گرد گھوم رہی ہے۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی خواہش کے برعکس میرٹ پر آرمی چیف تعینات کیا جائے۔ شیخ رشید کا وائس آف امریکہ کے علی فرقان کو دیا گیا انٹرویو دیکھیے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ فوج نے خود فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے تو اس سے اچھی بات اور کیا ہے۔ لیکن منصفانہ الیکشن کا انعقاد ہر پاکستانی کا حق ہے جس کے لیے اسٹیبلشمنٹ کو آگے بڑھنا ہو گا۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا کہ روسی سینیٹر آیگور مورزو ف کے ایسے بے بنیاد اور غیر حقیقی بیان پر وہ حیران ہیں۔
تجزیہ کار سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی بیک ڈور رابطوں کی وجہ سے مارچ کو دانستہ سست کیے ہوئے ہے تاکہ اس بات چیت کے نتیجے میں مطالبات کی منظوری ہوجائے اور اسلام آباد پہنچنے پر کامیابی کا اعلان کیا جاسکے۔
مزید لوڈ کریں